اگلے 6ماہ مےں وزےراعلیٰ نہےں، وزےراعظم بدل جائے گا:سنتوش لاڈ
مودی حکومت نے ہند۔پاک کرکٹ کی اجازت کےوں دی؟ ،سدارامےاکہےں تونےپال جانے تےار
بنگلور۔10ستمبر(سالارنےوز)دوٹوک بےان کے لئے معروف رےاستی لےبروزےرسنتوش لاڈنے 6مہےنہ مےں وزیر اعلیٰ بدلیں گے کے سوال پربرجستہ جواب دیا کہ اگلے چھ ماہ میں ملک کا وزیر اعظم بدل جائے گا۔ انہوں نے بی جے پی لیڈروں کی سیاست پر بھی تنقید کی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اگلے چھ ماہ کے اندر کرناٹک میں وزیر اعلیٰ بدلیں گے، وزیر محنت نے وزیر اعظم کے عہدے کے بارے میں جواب دیا اور موضوع کو گھما دیا۔ انہوں نے کہا کہ مدور میں بدامنی اورفسادکے لےے براہ راست بی جے پی ذمہ دار ہے۔ اگلے چھ ماہ میں کرناٹک میں وزیر اعلیٰ بدلتے ہیں یا نہیں وقت خودبتائے گا۔ اگلے چھ ماہ میں وزیر اعظم بھی بدل جائیں گے، دیکھتے رہو۔ ایشیا کپ کے حوالے سے مرکزی حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سنتوش لاڈ نے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی روک دیا گیا ہے، ہم مرکزسے ےہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں پاکستان کی شراکت نہیں چاہیے، ہمیں ان کی فلمےں نہیں چاہیے۔ لےکن آپ نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی اجازت کیوں دی؟۔ ےہاں رےاست مےں بی جے پی کو حکمراں پارٹی کے خلاف بولنے کا کوئی موقع ہاتھ نہیں آرہا ہے۔ اس لیے وہ ہندو مسلم کہتے ہوئے ہندوتوا کوسڑکوں پر لے آئے ہیں۔ سنتوش لاڈ نے طنز میں کہا ہے کہ بی جے پی کے پاس ہندتواکے سواکچھ نہےں ہے جس کووہ عوام کے درمیان لاسکےں۔ انہوں نے بی جے پی اورزعفرانی افرادکوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگ جو ہندوتوا کی بات کرتے ہیں، وہ بین ذات کےوں نہےں ہوتے،نچلی ذات اوراعلیٰ ذات کوختم کرےں ،ہندوﺅں کے ہرذات مےں شادی کرےں، وہ اپنی جائیدادہندو غریبوں میں بانٹتے کےوں نہےں، سنتوش لاڈ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدور میں پتھراو¿ کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی،اس کے لےے قانون ہے ،عملہ ہے وہ کام کرے گا،آپ کےوں اتنامشتعل ہورہے ہےں۔ مندر وں کوہم نے بناےاہے ۔بی جے پی لیڈروں کی اولاد اور رشتہ دارکس احتجاج میں آتے ہےں ؟ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے پہلے دھرمستھلا کے معاملے پر سیاست شروع کی، اس کے بعد انہوں نے چامنڈی پہاڑی تنازعہ کو اٹھایا، اور اب وہ مدور کے معاملے پر دوطبقات کے درمےان فسادبرپا کرنے کا کام کررہے ہےں۔ سنتوش لاڈ نے کہاکہ کیا سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا نے یہ نہیں کہا تھا کہ وہ اگلے جنم میں مسلمان بن کر پیدا ہوں؟ ان کے ےہ کہنے سے کیا ہم نے ان کی عزت کرناچھوڑدی؟ ہمارے ایم ایل اے (بی کے سنگمیش) کے اس طرح بولنے میں کیا قصور ہے،معلوم رہے کہ سنگےمش نے مےلادکے موقع پرکہاتھاکہ مےں مےری خواہش ہے کہ مےراددسراجنم مسلمانوں مےں ہو۔وزےرنے کہاکہ ملک میں گجرات ماڈل کہےں نہیں ہے، صرف کرناٹک ماڈل ہے۔ کرناٹک اقتصادی لحاظ سے ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ہماری حکومت گےارنٹی اور ترقیات کے لیے سالانہ 143 کروڑ روپے دے رہی ہے۔افراتفری کاشکارپڑوسی ملک نےپال کے حوالے سے سنتوش لاڈنے کہاکہ کچھ کنڑےگاس نیپال میں پھنسے ہوئے ہیں، وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری کو پہلے ہی ہدایت دی ہے کہ ان کے تحفظ کے لیے جو بھی اقدامات کی ضرورت ہو وہ کریں۔ سنتوش لاڈ نے کہا کہ اگر سدارامیا ہدایت دیں تو میں نیپال جانے کو تیار ہوں۔


aki5ne