urdu news today live

کلبرگی ضلع کے الندتعلقہ مےں زلزلہ کاجھٹکا
بنگلور۔11ستمبر(سالارنےوز)کلبرگی ضلع کے الند تعلقہ میں ہلکا زلزلہ آنے کی اطلاع موصل ہوئی ہے۔ ریکٹر اسکیل پرزلزلہ کی شدت 2.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ کلبرگی ضلع کے سراچند گرام پنچایت میں جمعرات کو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کےے گئے ۔ زلزلے کی شدت 2.3 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے صبح 8.17 پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز الند تعلقہ کے جاولگا دےہات میں تھا۔ یہ الور گرام پنچایت کے دائرہ کارر میں آتا ہے۔ اندازہ ہے کہ زلزلے کے جھٹکے مرکز سے 20تا25 کلومیٹر تک محسوس کیے جا سکتے تھے۔ زلزلے کے ہلکے جھٹکوں سے گھروں میں موجود اشیاءکے لرزنے سے دےہات والے خوفزدہ ہوگئے۔ محکمہ مائنز اینڈ جیولوجی کے افسروںنے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معائنہ کیا۔اس زلزلہ سے کسی کی املاک کو کوئی نقصان پہنچا اور جو تباہی ہوئی ہے اس کے بارے معلوم نہےں ہوسکا۔رےاستی وزےربرائے دےہی ترقےات وپنچاےت راج پریانک کھرگے نے زلزلہ کے بعد مقامی عوام کوہمت دےتے ہوئے کہاکہ پرےشانی کی کوئی بات نہےں، کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سنٹر کے عہدیداروں نے زلزلے کی اطلاع دی ہے۔ زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کوئی مشکل کی بات نہیں ہے۔ میں کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سنٹر سے رابطے میں ہوں۔ مائنز اینڈ جیالوجی ڈپارٹمنٹ کے افسران، تحصیلدار اور پولیس حکام نے زلزلے کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔ ضلع انچارج وزیر پرینک کھرگے نے کہا کہ دےہات والوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *