ڈرگ پےڈلرزکے ساتھ راست رابطہ ،11پولےس کو معطل کردےاگےا
بنگلور۔13ستمبر(سالارنےوز)ڈرگ پےڈلرزکے ساتھ راست تعلقات رکھتے ہوئے پارٹی کرنے کی پاداش مےں چامراج پےٹ پولےس تھانے دوکانسٹےبل سمےت 11پولےس اہلکاروں کومعطل کردےاگےاہے۔معطل شدہ پولےس اہلکاروں مےںدوانسپکٹربھی شامل ہےں۔ چامراج پےٹ پولےس تھانے کے کانسٹےبل رمےش ،شےوراج ،انسپکٹرٹی منجنا،اورکانسٹےبل مدھوسودن ،پرسنا،شنکربےلگلی،آنند،اورجے جے نگرپولےس تھانے کے اے اےس آئی کمار،ہےڈکنسٹےبل آنند، اہلکاربسوگوڈاسمےت 11افرادکومعطل کرنے کاحکمنامہ جاری کےاگےاہے۔بنگلورسٹی کے پولےس کمشنرسےمنت کمار سنگھ نے چامراج پےٹ پولےس تھانے کے انسپکٹرٹی منجناکومعطل کرنے کی ہداےت دی ہے۔جبکہ دےگرپولےس والوں کوبنگلوروےسٹ شعبہ کے ڈی سی پی گرےش نے معطل کرنے کی ہداےت دی ہے۔معطل شدہ تمام پولےس انسپکٹراوراہکاروں کوفی الحال محکمہ جاتی تحقےقات کاسامنا کرناہوگا۔ معطل شدہ پولےس ڈرگ پےڈلرزکے موبائل کے ساتھ مسلسل رابطہ مےں رہنے کاپتہ چلاہے ، اسی طرح غےرقانونی طورپررقم کے لےن دےن کی بات چےت کی آڈےوبھی دستےاب ہوئی ہے۔