
بلدیاتی انتخابات کے مدنظر بی جے پی نے کھڈوں کا مسئلہ اٹھایا ہے
بنگلورو۔23ستمبر (سالار نےوز) نائب وزےر اعلیٰ ڈی کے شےوکمار نے بتاےا کہ سڑکوں پر کھڈوں کا مسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اور وزیر اعظم نرےندر مودی کی رہائش گاہ جانے والی سڑک پر بھی کھڈے ہےں ۔اپنی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے نائب وزےر اعلیٰ نے اس بات کی جانکاری دی اور بتاےا کہ وہ حال ہی مےں دہلی گئے ہوئے تھے اور دہلی کی سڑکوں پر خاص طور پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کی سڑک پر کھڈے دکھائی دئے ہےں ۔انہوںنے بتاےا کہ ےہ بات کہنا درست نہےں کہ صرف بنگلورو کی سڑکوں پر ہی کھڈے ہےں، ےہ صرف بنگلور کا مسئلہ نہےں ہے بلکہ یہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اور ہر سڑک پر کھڈے دکھائی دے رہے ہےں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر پڑے کھڈوں کو بند کرنے کا کام تےزی سے جاری ہے ۔نائب وزےر اعلیٰ نے بتاےا کہ گریٹر بنگلورو اتھارٹی(جی بی اے)کی حدود مےں آنے والے پانچوں سٹی کارپورےشنوں مےںروزانہ ایک ہزارکھڈے بند کرنے کی انہوںنے افسران کو ہداےت دی ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ انفار مےشن ٹیکنالوجی سمیت کئی بڑے تاجروں سے بات کی ہے،کھڈوں کو بند کرنے کا کام جاری ہے اور کھڈے بہت جلد بند کر دئے جائےں گے ۔شےوکمارنے بتاےا کہ اگر سابقہ بی جے پی حکومت سڑکوں کے کھڈوں کو بند کرنے کاکام کر تی تو ےہ مسئلہ پےدا نہ ہوتا ،اب جبکہ بلدیاتی انتخابات قریب ہیں ،بی جے پی نے کھڈوں کا مسئلہ اٹھایا ہے۔ ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ حکومت اپنا کام کرے گی ۔انہوں نے بتاےا کہ شہر مےں روزانہ فی کس اےک کارپورےشن کی حدود مےںدو ہزار کھڈے بند کرنے کا کام تےزی کے ساتھ جاری ہے۔ بہار کے دورے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ملیکارجن کھرگے اور راہل گاندھی کی قیادت میں بلا ےا گےا ہے جس مےں وہ اور وزےر اعلیٰ بھی شرکت کرےں گے ۔