
مہا دیو پور ہ اسمبلی حلقہ کے کانگریس رہنماو¿ں کا مشاورتی اجلاس
حلقہ میں کانگریس کی گرفت مضبوط کرنے کے لئے جدوجہد ضروری: منصور علی خان
بنگلورو۔26ستمبر(سالار نیوز)ووٹ چوری کے معاملہ میں ملک بھر میں توجہ کا مرکز بننے والے مہا دیو پور ہ اسمبلی حلقہ میں گریٹر بنگلورو کارپوریشنزکے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں ایک اہم اجلاس جمعرات کے روز منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس میں اے آئی سی سی سکریٹری ابھیشک دت، منصور علی خان،پلکیشی نگر اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی اے سی سرینواس،مہا دیو پورہ اسمبلی حلقہ کے کانگریس امیدوار اور سابق وزیر ایچ ناگیش،بنگلور ایسٹ کانگریس کمیٹی کے صدر نندا کمار اور دیگر لےڈروں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں مقامی کانگریس رہنماو¿ں نے کثیر تعداد میں حاضر ہو کر انتخابات کی تیاریوں کےلئے کافی جوش وخروش کا مظاہرہ کیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منصور علی خان نے کہا کہ مہادیوپور ہ اسمبلی حلقہ میں کانگریس کی گرفت کافی مضبوط ہے۔ مگر ووٹ چوری کے سبب اس حلقہ میں جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اسی حلقہ سے ووٹ چوری کے خلاف جنگ کی شروعات ملک گیر پےمانے پر کی ہے۔ ایسے میں مہا دیو پورہ اسمبلی حلقہ اوربنگلورو سنٹرل کے تحت آنے والے تمام اسمبلی حلقوں کے کانگریس کارکنوں کی ےہ ذمہ داری ہے کہ وہ گریٹر بنگلورو کے تحت تشکیل پانے والے کارپوریشن انتخابات کے دوران ان علاقوں میں کانگریس کی پکڑ کو مضبوط کرنے کےلئے متحد ہو کرکام کریں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں مہا دیوپورہ سمیت تمام حلقوںمیں کانگریس کے مظاہرہ کو اورزیادہ مضبوط کیا جائے گا۔