urdu news today live

سروے کی مخالفت بی جے پی کی متعصب سوچ کی عکاس: سدارامیا
بنگلورو۔29 ستمبر (سالارنیوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے جو سماجی معاشی وتعلیمی سروے کروایا جا رہا ہے وہ کسی طبقے کے خلاف نہیں ہے۔ اس سروے کا بائےکاٹ کرنے کےلئے بی جے پی رہنماﺅں کے بیانات پر شدید تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جب ریاستی حکومت نے سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ دے کر سروے کی شروعات کی تو اس کا سبھی لوگوں نے ساتھ دیا۔ جب سروے کا کام آگے بڑھ رہا ہے تو بی جے پی لےڈرس ایک کے بعد ایک آگے آکر اس کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کو انصاف دلانے کے خلاف ان لوگو ں کی جو ذہنیت ہے وہ بے نقا ب ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سروے کی مخالفت اور اس کابائےکاٹ کرنے کی آواز دینے والے بی جے پی رہنما عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔سدارامیا نے کہا کہ ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے جو سروے کروایا جا رہا ہے وہ کسی مخصوص ذات یا طبقے تک محدود نہیں ہے۔ ےہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ تمام کو مساوی حقوق دینے کےلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے وسائل کی تقسیم آبادی کی بنیاد پر مساوی طور پر کی جانی چاہئے اس کو کسی مخصوص طبقے کی میراث نہیں بنایا جا سکتا۔ بی جے پی کے چند رہنما چاہتے ہیں کہ غریب غریب ہی رہے اور پسماندہ ہمےشہ کےلئے پسماندہ رہ جائے اور صرف چنندہ اعلیٰ ذاتوں کی لوگوں تک ترقی محدود رہ جائے۔ ےہ لوگ چاہتے ہیں کہ سماج میں عدم مساوات برقرار رہیں۔ ےہ ان تمام کی منووادی سوچ کی عکاس ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہار میں نیش کمار کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے سماجی معاشی وتعلیمی سروے کروایا وہاں بی جے پی نے کیوں مخالفت نہیں کی ۔مرکز کی مودی حکومت نے ذات پات سروے کروانے کا اعلان کیا ہے اس پر بی جے پی رہنماو¿ں کی بولتی بند ہے۔ کرناٹک میں جب اسی عمل کو انجام دیا جا رہا ہے تو اس کے بائےکاٹ کی آواز دی جا رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی رہنماو¿ں کو چیلنج کیا کہ وہ مرکزی حکومت کی طرف سے کروائے جا رہے ذات پات سروے کی مخالفت میں بیان دینے کی جرا¿ت دکھائیں ۔سدارامیا نے کہا کہ سروے کے معاملہ پر کرناٹک بی جے پی کے رہنماو¿ں نے جس طرح کا دوغلہ روےہ اپنایا ہے وہ عوام کے سامنے ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپےل کی کہ وہ ان بیانات کو کوڑے دان کے حوالے کر کے سروے کے کام میں تعاون کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *