پیاز کی قیمتوں میں زبردست کمی، کسانوں کو نقصان، صارفین خوش
بنگلور۔6 اکتوبر(سالارنےوز)اس سال اکتوبر۔نومبر میں پیاز کی قیمتیں غیر معمولی طور پر گر گئی ہیں۔ جہاں صارفین سستی پیاز سے خوش ہیں، وہیں کسانوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ مہاراشٹر، کرناٹک اور مدھیہ پردیش میں پیاز کی بھرپور پیداوار اور پچھلے سیزن کے ذخیرے مارکیٹ میں آنے سے سپلائی میں اضافہ ہوا، جس سے قیمتیں کم ہو گئیں۔یشونت پور اے پی ایم سی کے مطابق، کم معیار کی پیاز 2 سے 5 روپے اور بڑی پیاز 10 سے 15 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ پچھلے سال ستمبر میں پیاز کی قیمت 3500 روپے فی کوئنٹل تھی، جو اس بار صرف 1400 روپے رہ گئی۔برآمدات پر پابندی، مقامی پیداوار میں اضافہ، اور تاجروں کی کم دلچسپی بھی قیمتوں میں کمی کی اہم وجوہات ہیں۔ ماہرین کے مطابق آئندہ دو ماہ تک پیاز کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں۔مرکزی حکومت نے قیمتوں کے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر کچھ عرصہ قبل پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بنگلہ دیش، سری لنکا سمیت دیگر ممالک نے پیاز کی مقامی پیداوار پر توجہ دینا شروع کر دی۔ اس کا اثر بھی ہندوستانی مارکیٹ پر پڑا اور ایکسپورٹ کے مواقع کم ہو گئے۔کرناٹک میں پیاز اگانے والے اہم اضلاع میں چترادرگہ، بلاری، دھارواڑ، وجئے نگر، داونگیرے، کوپل، بیجاپور اور باگل کوٹ شامل ہیں۔ یہاں کے کسانوں نے بھی اس بار زیادہ پیداوار کی، لیکن مانگ میں کمی کے باعث قیمتیں گر گئیں۔ایشیا کی سب سے بڑی منڈی کہلانے والی یشونت پور اے پی ایم سی میں اب وہ تاجر نظر نہیں آتے جو ماضی میں اکتوبر۔نومبر کے مہینوں میں بڑی مقدار میں پیاز خریدتے تھے۔ مہاراشٹر سے پہلے روزانہ تقریباً 1000 لاریاں پیاز کی آتی تھیں، جو اب گھٹ کر صرف 300 رہ گئی ہیں۔پیاز کے ساتھ ساتھ لہسن کی قیمتیں بھی نیچے آئی ہیں۔ بنگلور اے پی ایم سی کے ایڈیشنل ڈائرکٹر کے سی دوریسوامی کے مطابق، لہسن اب صرف 90 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP
I must say this article is extremely well written, insightful, and packed with valuable knowledge that shows the author’s deep expertise on the subject, and I truly appreciate the time and effort that has gone into creating such high-quality content because it is not only helpful but also inspiring for readers like me who are always looking for trustworthy resources online. Keep up the good work and write more. i am a follower.
Thanks for another informative site. Where else could I get that type of information written in such an ideal method? I’ve a mission that I’m just now working on, and I have been at the look out for such info.