urdu news today live

جس تنظےم نے گاندھی کو نہیں چھوڑا اس کے لئے میری کیا بساط
آر ایس ایس اس ملک کے قانون اور آئین سے بالاتر ہرگز نہیں ہو سکتی: پرےنک کھرگے
بنگلورو۔17 اکتوبر(سالار نیوز)ریاستی وزیر برائے دیہی ترقیات وآئی ٹی بی ٹی پرےنک کھرگے نے آر ایس ایس پر اپنی شدید تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جس تنظیم نے اس ملک کو آ زادی دلانے میں نمایاں کردا ر ادا کرنے والے گاندھی جی کو نہیں بخشا وہ مجھ جیسے کو کہاں بخشے گی۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو انہوں نے جو مکتوب روانہ کیا تھا اس کی بنیاد پر گزشتہ روز کابینہ نے اس ضمن میں جاری تمام سرکاری احکامات کا جائزہ لےنے کے بعد چند فیصلے لئے ہیں ان کو نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی نفرت کا ایجنڈا اس ملک میں گاندھی کے قتل اور انتخابات میں امبیڈکر کی ہار کا سبب بنا ۔ کھرگے نے کہا کہ آر ایس ایس کی طرف سے فرقہ پرستی کا جو زہر پھےلایا جا رہا ہے وہ معاشرے کےلئے بہت ہی خطرناک ہے۔انہوں نے کہا کہ جن مسائل کی انہوں نے نشاندہی کی ہے ان پر توجہ دینے کی بجائے بی جے پی اور اس کے چاہنے والے ان پر ذاتیات پر مبنی حملے کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس اگر اتنی بڑی تنظیم ہے تو اسے اپنا دفاع خود کرنا چاہئے ۔ اس کے دفاع کےلئے بی جے پی کیوں آگے آ رہی ہے۔ اس دوران دھمکی آمیز فون کالس کے بعد پرےنک کھرگے کی سیکورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ان کے گھر کے باہر افزود پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ا ن کو دھمکی آمیز کالس کرنے والوں کے بارے میں جانچ کی جا رہی ہے۔ سرکاری مقامات پر بغیر اجازت لئے کسی کو بھی اپنی سرگرمی چلانے کی اجازت نہ دینے ریاستی کابینہ کے فیصلہ کا پرےنک کھرگے نے خیرمقدم کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *