urdu news today live

سڑکوں پر نماز کی ادائیگی پرروک لگانے حکومت غور کرے گی
فی الحال بجرنگ دل پرپابندی لگانازےرغورنہےں :وزےرداخلہ پرمےشور
بنگلور۔ 19 اکتوبر (سالارنےوز) کرناٹک کے وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہا ہے کہ سڑکوں پر نماز کی ادائیگی کے مسئلے پر حکومت غور کر رہی ہے اور اس حوالے سے مناسب فیصلہ کےاجائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ حکومت اےک کے لےے الگ اور کسی دوسرے کے لئے مختلف قانون نہیں بنا سکتی۔ ہم سب کے لئے ایک ہی اصول چاہتے ہیں۔ نجی تنظیموں کو سرکاری یا عوامی جگہوں پر اپنی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی کابینہ میں ہی فیصلہ کیا گیا تھا کہ کسی بھی نجی یا مذہبی تنظیم کو سرکاری زمین یا عوامی سڑکوں پر پروگرام منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اب اس فیصلے کو باضابطہ طور پر نافذ کیا گیا ہے۔پرمیشور نے مزید بتایا کہ کلبرگی ضلع کے چیتاپور تعلقہ میں آر ایس ایس کے جلوس کی اجازت اسی پالیسی کے تحت منسوخ کی گئی۔ یہ اصول تمام تنظیموں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا ۔ چاہے وہ آر ایس ایس ہو، بھیم آرمی ہو یا کوئی اور۔ ہر ایک کو قانون کے مطابق اجازت لینی ہوگی۔ آر ایس ایس کے جلوس میں شریک ایک پی ڈی او کے معطلی کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ درست ہے، کیونکہ کوئی بھی سرکاری ملازم کسی نجی تنظیم کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتا۔ جب کوئی تنازعہ ہو، ایسے وقت میں جلوس میں شرکت کرنا غیر مناسب عمل ہے۔بجرنگ دل پر پابندی کی خبروں پر وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال حکومت اس پابندی لگانے کے سلسلہ مےں کسی بات پر غور نہیں کر رہی ہے۔آر ایس ایس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پرمیشور نے کہا کہ یہ کوئی نئی تنظیم نہیں، اسے سو سال ہو چکے ہیں، اور اس دوران ملک میں کئی تنازعات اسی سے جڑے رہے ہیں۔ مختلف حکومتوں نے وقتاً فوقتاً اپنے فیصلے کیے ہیں۔ادھربنگلور کی سڑکوں کے گڑھوں کے حوالے سے صنعت کار کرن مجمدار شا کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ سماج میں ایک بااثر اور بین الاقوامی سطح پر معروف شخصیت ہیں۔ انہیں سمجھنا چاہیے کہ ان کے بیانات کے اثرات کیا ہو سکتے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ وزیر اعلیٰ سے بات کرکے حل کیا جا سکتا ہے، میڈیا میں اس طرح بات کرنا مناسب نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *