جلد ہی مزید 12ہزاراساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی
پی یو سی طلبہ کےلئے بھی مڈڈے میل اسکیم کی توسیع پر غور : وزیر تعلیم کا اعلان
بنگلورو۔15نومبر(سالارنےوز) ریاستی سطح کے یو م اطفال پروگرام میں وزیربرائے بنےادی وثانوی تعلیم ایس مدھو بنگارپا نے کہا کہ پی یو سی طلبہ کے لیے بھیم مڈڈے میل اسکیم کی توسیع پر فیصلہ وزیر اعلیٰ سے بات چیت کے بعد کیا جائے گا۔ ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت طلبہ کی غذائی ضروریات اور صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکیم کی توسیع پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔وزیر نے کہا کہ مڈڈے میل اسکیم پہلے صرف 8وےں جماعت تک محدود تھی، جسے حکومت نے 10 وےں جماعت تک بڑھا دیا ہے۔ اب اسکیم کے تحت ہفتہ میں چھ دن طلبہ کو انڈے یا کیلے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں عظیم پریم جی فاو¿نڈیشن نے ایک کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کی ہے، جس سے اسکیم کو تقویت ملی ہے۔انہوں نے مزےدکہاکہ اساتذہ کی بھرتی اور تعلیمی بہتری کے اقدامات کےے جارہے ہےں۔وزیر تعلیم نے بتایا کہ ریاست میں تقریباً 13ہزارنئے اساتذہ کی تقرری ہو چکی ہے، جبکہ جلد ہی مزید 12ہزاراساتذہ کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کے علاوہ امداد یافتہ اداروں میں بھی 6ہزارسے زائد اساتذہ کی تقرری کی تیاری ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ آنے والے دنوں میں غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی طلبہ کی دلچسپی اور ضرورت کے مطابق مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ مدھو بنگارپا نے کہا کہ دو لسانی ذریعہ تعلیم کے باوجود کنڑ زبان کو ہر حالت میں ترجیح دی جانی چاہیے اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ اسے محبت سے اپنائیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ تعلیمی سال سے آرٹس اور کامرس کے طلبہ،جن میں قانون، چارٹرڈ اکاو¿نٹنسی (سی اے) اور دیگر مضامین شامل ہیںکو مسابقتی امتحانات کی مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزےدکہاکہ وزیر اعلیٰ نے ویلیو ایجوکیشن کا ڈیجیٹل ورژن جاری کیاہے۔یومِ اطفال کی تقریبات کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ سدرامیا نے پہلی جماعت سے 10وےں جماعت تک کے طلبہ کے لیے ویلیو ایجوکیشن اسٹوڈنٹ ایکٹیویٹیز کا ڈیجیٹل ورژن جاری کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اےس اےس اےل سی اور پی ےوسی سال دوم امتحانات میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد بھی پیش کی۔تقریب میں چیف سکریٹری شالنی رجنیش، محکمہ تعلیم کی پرنسپل سکریٹری رشمی مہیش، کمشنر وکاس کشور ساورلکر اور گےارنٹی