آج فلسطینی سفیر کیرلا میں غزہ حماےتی پروگرام میں ہوں گے شامل
تروواننت پورم، 15 نومبر (یو این آئی) فلسطینی سفیر عبداللہ ایم ابو شویش کیرلا میں فلسطین کے حق میں حمایت کے اظہار کے لیے منعقد ریاست گیر یکجہتی مہم ‘غزہ کے نام’ میں شامل ہوں گے ۔مسٹر ابو شویش اس پروگرام کے اختتامی اجلاس میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے ۔ یہ اختتام اجلاس 16 نومبر کو دوپہر 3:30 بجے مانَوَیم ویدھی میں ہوگا۔اس موقع پر ممتاز ادیبوں اور ثقافتی شخصیات این ایس مادھون، فلم ساز زکریا اور ڈاکٹر گیورگیس مار کوریلوس کی شرکت کی بھی امید ہے ۔اختتامی اجلاس میں آرٹ کے مظاہرے ، لائیو پینٹنگ سیشن اور فائن آرٹس کالج کے طلبا کی جانب سے تیار کردہ انسٹالیشن بھی شامل ہوں گے ، جو اس مہم کو تخلیقی اظہار سے جوڑیں گے ۔
چنتَرَوی فا¶نڈیشن کی جانب سے مختلف سماجی و ثقافتی تنظیموں کے تعاون سے منعقد کی گئی اس مہم کا مقصد عوامی شمولیت کو فروغ دینے اور کیرلا میں فلسطینی امور کے لیے ایک وسیع یکجہتی پلیٹ فارم تیار کرناہے ۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP