urdu news today live

بہار انتخابات میںہمارا حساب کتاب غلط ثابت ہوا
الےکشن کمےشن سے وضاحت تک ای وی ایم پر شبہ برقرار: ستیش جارکی ہولی
بنگلور۔16نومبر(سالارنےوز) رےاستی وزےربرائے تعمےرات عامہ ستیش جارکی ہولی نے اعتراف کیا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جانب سے کیے گئے اندازے غلط ثابت ہوئے ہیں اور پارٹی تکنیکی حکمتِ عملی اختیار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ ان کے مطابق ”ہمارا حساب کتاب غلط تھا، ہم نے تکنیکی سطح پر بہتر تیاری نہیں کی، اسی وجہ سے نتائج توقع کے مطابق نہیں آئے“۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ستیش جارکی ہولی نے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی اےم) کی شفافیت پر سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ابتدا سے ہی ای وی ایم پر تحفظات رکھتے آئے ہیں اور جب تک مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن واضح اور تسلی بخش وضاحت نہیں دیتے، عوامی شبہات دور نہیں ہوسکتے۔انہوں نے بتایا کہ پارٹی کو کئی حلقوں میں شکست نہایت کم فرق سے ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا۔ تاہم، شکست کو جمہوری عمل کا حصہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیت اور ہار معمول کی بات ہے، لیکن تکنیکی ناکامی اور حکمت عملی کی کمزوری پر ضرور نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ستیش جارکی ہولی نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ مستقبل میں پارٹی اپنی غلطیوں سے سیکھ کر بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں ا±ترے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *