urdu news today live

کرناٹک میں کابینہ کی ازسرِنو تشکیل کی چہ مگوئیاں تیز
وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ دہلی مےں ، وزراءمیں بے چینی بڑھ گئی
بنگلور۔16نومبر(سالارنےوز) ریاست کرناٹک میں کابینہ کی ممکنہ ازسرِنو تشکیل سے سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار ہائی کمان سے ملاقات کے لیے دہلی پہنچ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سدارامیا نے کانگریس رہنما راہل گاندھی سے بھی ملاقات کی اور کابینہ میں تبدیلیوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ان سیاسی اشاروں کے بیچ موجودہ وزراءمیں بے چینی پیدا ہوگئی ہے۔ اسی تناظر میں وزیر داخلہ جی پرمیشور نے بھی کابینہ کی تبدیلی اور قیادت میں رد و بدل کے بارے میں دلچسپ بیان دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ کی ازسرِنو تشکیل ایک پرانااور جائز مطالبہ ہے۔ کئی لیڈران حکومت میں شامل ہونے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ اگر ہائی کمان منظوری دے دیتا ہے تو وزیر اعلیٰ سدارامیا اس عمل کو آگے بڑھائیں گے، اور اس میں کوئی غیر معمولی بات نہیں۔وزیر داخلہ پرمیشور نے قیادت میں تبدیلی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر ہائی کمان نے کابینہ کی تشکیلِ نو کی اجازت دی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ قیادت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی“۔ عام طور پر جب کابینہ میں رد و بدل ہوتا ہے تو قیادت تبدیل نہیں ہوتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزارتی تبدیلیاں ہوں گی تو وہ محض انتظامی نوعیت کی ہوں گی، نہ کہ قیادت کی سطح پر۔

One thought on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *