پاور شیئرنگ کی سیاست میں ترقیاتی سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ
رےاست میں اقتدار کی تقسیم پر سیاسی تناو¿، ایچ وشواناتھ نے وزیر اعلیٰ سدارامیا پر سخت حملہ کیا
بنگلور۔22نومبر(سالارنےوز)ریاستی سیاست میں ایک بار پھر اقتدار کی تقسیم کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ قانون ساز کونسل کے رکن ایچ وشواناتھ نے میسور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سدارامیا اور کانگریس حکومت کی کارکردگی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اقتدار کی تقسیم کے وعدے کی خلاف ورزی نے ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔وشواناتھ نے یاد دلایا کہ وزارتِ اعلیٰ کے عہدے کے سلسلے میں سدارامیا نے اے آئی سی سی صدر ملےکارجن کھرگے اور ڈی کے سریش کی موجودگی میں حلف لیا تھا۔وشواناتھ نے کہا کہ اگر کانگریس پارٹی اپنی اس یقین دہانی پر قائم نہیں رہتی اور ڈی کے شیوکمار کو اقتدار نہیں دیتی تو آنے والے دنوں میں پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کے آثار نمایاں ہو جائیں گے۔انہوں نے کھرگے سے فوری مداخلت اور ڈی کے شیوکمار کو وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔وشواناتھ نے لوک گیت ”دھرانی منڈلا مدھیادھولکا“ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ وہ سرزمین ہے جہاں وعدہ نبھانا روایت ہے، وعدہ توڑنے والے کروبا(چرواہے) نہیں کہلاتے“۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سدارامیا نے اپنے وعدے سے انحراف کر کے ”پورے سماج کو بدنام“ کیا ہے۔وشواناتھ نے مزید کہا کہ ریاست میں ترقیاتی سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہیں کیونکہ حکومت کا سارا وقت پاور شیئرنگ کی سیاست میں گزر رہا ہے۔ ریاست بھر میں سڑکوں کی خستہ حالی کو انہوں نے انتظامی ناکامی قرار دیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ ”جب سدارامیا جے ڈی ایس چھوڑ کر آئے تھے تو کانگریس نے انہیں پناہ دی تھی، لیکن اب وہی کانگریس کو کمزور کرنے پر ت±لے ہیں“۔وزیر اعلیٰ کی بطور وزیر خزانہ کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے وشواناتھ نے کہا کہ حکومت قرض پر قرض لے کر گےارنٹی اسکیمیں چلا رہی ہے، جو ریاستی معیشت کے لیے خطرناک ہے۔شراب کی قیمتوں میں اضافے پر انہوں نے کہا کہ ”مہنگی شراب کی وجہ سے نوجوان طبقہ سستے اور مضر صحت منشیات کی طرف مائل ہو رہا ہے“۔انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا، ”وزیر اعظم مودی چاول دے رہے ہیں، لیکن وزیر اعلیٰ صرف بوریاں دے رہے ہیں۔وشواناتھ کے ان بیانات کے بعد کانگریس کے اندرونی اختلافات اور قیادت کے مسئلے پر بحث ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP