urdu news today live

دواو¿ں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، دینیش گنڈو راو¿ کا واضح پیغام
بنگلور۔22نومبر(سالارنےوز)رےاستی وزیربرائے صحت وبہبودی خاندان دینیش گنڈو راو¿ نے کہا ہے کہ ریاست میں دواو¿ں کے معیار کو یکساں رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت ناقابلِ قبول ہے۔ وہ بنگلورو میں انڈین فارماسیوٹیکل اسوسی ایشن اور کرناٹک ڈرگ اینڈ فارماسیوٹیکل اسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام ”ریگولیٹری چینجز اِن سالِڈ اورل ڈوزیج فارمز“ کے عنوان سے منعقدہ تکنیکی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ ورکشاپ کرناٹک ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے زےراہمتام منعقد ہوئی۔وزیر نے کہا کہ دوا سازی کے شعبے میں ٹیکنالوجی تیزی سے بدل رہی ہے، اس لیے صنعت سے جڑے تمام حلقوں کے لیے ایسے تربیتی پروگرام ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق یہ ورکشاپس مینوفیکچررز کو سرکاری معیارات سے بہتر طور پر واقف کر کے معیاری ادویات کی پیداوار میں مددگار ثابت ہوں گے۔دینیش گنڈو راو¿ نے واضح کیا کہ دوا کے معاملے میں امیر، غریب اور متوسط طبقے کے لیے الگ معیار نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہااگر دوا کی وجہ سے ایک بھی موت ہوتی ہے تو اسے محض اعداد و شمار نہیں سمجھا جا سکتا۔یہ ایک جرم ہے۔انہوں نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ سختی سے حکومتی اصولوں اور معیار پر عمل کریں۔ وزیر نے یہ بھی یقین دلایا کہ ریاستی حکومت دوا سازی اور ڈرگ ریگولیشن کے ہر مرحلے پر ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔تقریب میں فارماسیوٹیکل اسوسی ایشنز کے عہدیداران، صنعت سے وابستہ افراد اور ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے۔ وزیر نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی ورکشاپس جاری رہیں گی تاکہ ریاست میں معیاری ادویات کی پیداوار بڑھائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *