ملک کے آئی ٹی برآمد مےں بنگلور کا حصہ40سے45فےصد کاحصہ :نائب وزےر اعلیٰ
بنگلورو مےں بنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے 1.5 لاکھ کروڑ روپئے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے
بنگلورو۔18نومبر (سالار نےوز) نائب وزےر اعلیٰ ڈی کے شےو کمار نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور ہنر بنگلورو کے دو ستون ہیںاور ملک کے آئی ٹی برآمد مےں بنگلور کا حصہ40سے45فےصد کا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس انجینئرنگ، پیرا میڈیکل اور میڈیکل کالجز کی تعداد کافی زیادہ ہیں، یہاں کے انسانی وسائل کی مثال کہیں نہیں ملتی ،رےاستی حکومت رےسرچ ، ٹکنالوجی، سرمایہ کاری اور ہنر کو زبردست حوصلہ دے رہی ہے۔ انہوںنے سرماےہ کاروں سے گزارش کی کہ وہ رےاستی حکومت پر اعتماد کے ساتھ بنگلورو مےں سرماےہ لگانے کےلئے آگے آئےں ،حکومت سرماےہ کاروں کے مسائل سے آگاہ ہے، اس لئے بہترین سہولیات فراہم کر ے گی ۔شےو کمار نے کہا کہ مستقبل صرف ایک نعرہ نہیں ہے بلکہ یہ ایک تبدیلی ہے، آنے والے کل کے مستقبل کی بنیاد ہے۔ سہ روزہ سمٹ مےں تمام سرماےہ کار کرناٹک کے عالمی مستقبل کی تشکیل کےلئے یہاں جمع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی کانفرنس ریاست میں 1998 سے منعقد کی جا رہی ہے جو ایشیاءکی سب سے بڑی ٹیک کانفرنسوں میں سے ایک ہے،اس سے بنگلور کو عالمی آئی ٹی کیپٹل بننے میں مدد ملے گی۔انہوںنے بتاےا کہ سہ روزہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف حصوں سے 550 لوگ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔کرناٹک آئی ٹی پالیسی نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست تھی جس نے آئی ٹی محکمہ شروع کیا تھا۔ نائب وزےر اعلیٰ نے کہا کہ بنگلور صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ،جہاں کیلیفورنیا میں 13 لاکھ آئی ٹی پروفیشنل ہیں وہےں بنگلور میں 25 لاکھ آئی ٹی پروفیشنلز موجود ہیں،ےہ بنگلورو کے آئی ٹی سیکٹر کی صلاحیت ہے۔ بنگلورو میں 1.40 لاکھ لوگ ہیں جن میں سے 20فےصد آئی ٹی پروفیشنلز ہیں۔شےو کمار نے بتاےا کہ رےاستی حکومت بنگلورو کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کےلئے 1.5 لاکھ کروڑ روپئے مختص کر رہی ہے۔ایک 117 کلومیٹر طویل بنگلورو بزنس کارےڈار پراجکٹ تیار کیا گیا ہے جس میں 41 کلومیٹر طویل ڈبل ڈیکر فلائی اوور، جڑواں سرنگیں، ایلیویٹڈ کارےڈار ز، بفر سڑکیں شامل ہیں ،بنگلورو کے جنوب میں دوسرا بین الاقوامی ہوائی اڈہ آرہا ہے ایسا کوئی دوسرا شہر نہیں ہے جو بہترین آب و ہوا اور ثقافت کے لحاظ سے ایک بہتر شہر ہے ۔انہوںنے بتاےا کہ رےاستی حکومت دیہی علاقوں میں بچوں کی تعلیم کو زیادہ ترجیح دینے کے مقصد سے سی اےس آر اسکولوں کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہی ہے اس کےلئے ہر اےک کومزید تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ بنگلور سے باہر صنعتوں کی ترقی کےلئے ایک نئی پالیسی بنائی گئی ہے۔انہوںنے سرماےہ کاروں سے کہا کہ اگر وہ مضبوط ہوں تو ہم مضبوط ہوں گے، حکومت ان کے ساتھ اپنی شراکت داری کی منتظر ہے ۔