urdu news today live

بی جے پی اور میڈیا ریاستی کانگریس حکومت کو بدنام کرنے میں لگے ہیں: سرجے والا
بنگلورو۔21نومبر (سالار نیوز)اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کرناٹک میں قیادت کی تبدیلی سے متعلق بیان بازی کرنے والے اراکین اسمبلی اور پارٹی قائدین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے بیانات دینا بند کریں۔ انہوں نے اس ضمن میں ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرناٹک کی سیاسی صورتحال پر انہوں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی اور کچھ میڈیا گھرانے حکومت کی شبےہ کو خراب کرنے کی منظم سازش کے تحت کام کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جو پانچ گیارنٹی اسکیمیں نافذ کی گئی ہیں ان کی کامیابی ان لوگوں سے ہضم نہیں ہو پا رہی ہے اس لئے کسی نہ کسی بہانے سے وہ حکومت کی شبےہ کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ گیارنٹی اسکیموں کو بدنام کرنے اور حکومت کو کمزور کرنے کے واحد مقصد کے تحت کرناٹک کی کانگریس حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض کانگریس اراکین اسمبلی اور کانگریس رہنماو¿ں کے غیر ضروری بیانات کی وجہ سے اس سازش کو انجام دینے کی کوشش کرنے والو ں کو شہہ ملی ہے ان تمام رہنماو¿ں کو متنبہ کیا جا چکا ہے کہ وہ حکومت کے بارے میں برسر عام بیان بازی سے گریز کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بیان بازی سے حکومت کو کمزور اور بدنام کرنے میں لگی طاقتوں کو فائدہ ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *