سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نے بنگلور و کی ٹرافک کو بد ترین قرار دیا
بنگلورو ۔یکم دسمبر (سالار نیوز)سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راجیو رائے کی جانب سے شہر کی سڑکوں کو خطرناک ،بدترین اور بدنام زمانہ قرار دیتے ہوئے بدترین ٹرافک انتظام کے لیے حکام پر تنقید کی گئی ہے اور انہوں نے بنگلورو کی ٹرافک کی نگرانی کو ناکارہ قرار دیا ہے۔رائے، جو اتوار کو بنگلورو میں تھے، انہوں نے سوشیل میڈیا پلےٹ فارم ایکس ایک پوسٹ میں کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ وہ راجکمار سمادھی روڈ پر ایک گھنٹے سے پھنسے ہوئے تھے اور ان کی پرواز چھوٹ جانے کا خطرہ تھا۔تنقید پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار، جو بنگلورو کی ترقی کی بھی نگرانی کرتے ہیں،نے کہا کہ وہ دہلی میں متعلقہ رکن پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے اور انہیں قومی دارالحکومت میں ٹرافک کی صورتحال دکھائیں گے۔شیوکمار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹھیک ہے۔ مجھے دہلی میں ان سے ملنے دو اور انہیں دکھا و¿ ں گاکہ دہلی میں ٹرافک کیسی ہے۔ میں انہیںٹیگ بھی کروں گا۔30 نومبر کو اپنی پوسٹ میں، رائے نے لکھا کہ مجھے افسوس ہےکہآپ کے پاس ٹرافک کا بدترین انتظام ہے، اور سب سے زیادہ غیر ذمہ دارانہ، بیکار ٹرافک پولیس ہے۔ وہ فون کالز تک نہیں اٹھاتے – ان سے بات کرنے کی میری کوشش کا اسکرین شاٹ یہ ہے؛ ان میں سے کسی نے بھی میری کال نہیں اٹھائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے ایک گھنٹے سے، ہم راج کمار سمادھی روڈ پر ایک ہی جگہ پر پھنسے ہوئے تھے۔ میں اپنی فلائٹ چھوٹنے سے ڈرا جا رہا ہوں، کل مجھے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔ لیکن ایک بھی پولیس والا آس پاس نظر نہیں آیا۔رائے نے بنگلورو پولیس کمشنر کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ناکارہ افسران اس خوبصورت شہر کے نام اور دلکشی کو خراب کرنےکےلئے کافی ہیں۔ کوئی شک نہیں کہ بنگلور ٹرافک نے سب سے بدنام ٹرافک کی شہرت حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں، ریاستی حکومت کو بنگلورو کے ٹرافک اور بنیادی ڈھانچے کے مسائل پر صنعتی اداروں اور شہریوں کے بڑھتے ہوئے دباﺅ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نیشنل ہےرالڈ کیس میں ایف آئی آر سیاسی انتقام کا مظہر: سدارامیا
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP