urdu news today live

کرناٹک کے ساتھ مرکز کا سوتیلا سلوک:نائب وزیر اعلیٰ
حسد کی وجہ سے ریاست کے گرانٹ میں کٹوتی ۔’ای سوتو‘ کے ذریعے دستاویزات کو درست کریں۔
بنگلورو، یکم دسمبر (سالار نیوز) نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار نے آج مرکز کی جانب سے منریگا اور جل جیون مشن سمیت مختلف اسکیموں میں ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک اختیار کرنے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ گاندھی گرام ایوارڈز تقسیم کرنے اور ای-سوتو 2.0 کا افتتاح کرنے کےلئے ودھانا سودھا میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مرکز منریگا جیسے پراجکٹوںکےلئے گرانٹ کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ اسے کانگریس پارٹی نے شروع کیا تھا۔ 2021 میں، منریگا کے تحت گرانٹ 14.65 کروڑ تھی۔ اسے کم کر کے سال میں 9 کروڑ روپے کر دیا گیا ہے۔ 2021 میں 40 فیصد کے حساب سے ریاست کو 5910 کروڑ روپے کی گرانٹ ملی تھی اور اس سال یہ گھٹ کر 2691 کروڑ رہ گئی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ جل جیون مشن کے تحت، مرکز اور ریاست کو 45% گرانٹ فراہم کرنا ہے اور بقیہ 10% عوام سے آتا ہے۔ ریاستی حکومت نے پچھلے سال 3700کروڑ روپے جاریکئے تھے جبکہ مرکز نے ابھی تک کوئی فنڈ جاری نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی گرام پر±سکار ایک تاریخی پروگرام ہے جس کا انعقاد اس وقت کیا جا رہا ہے جب ریاستی حکومت نے نصف مدت پوری کر لی ہے۔ پارٹی آپ کے لیے کام کر رہی ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم لوگوں کی دہلیز پرای-سوتو دستاویزات دے رہے ہیں۔ پنچایتوں کے تحت تمام جائیداد کے دستاویزاتکےلئے، ہم 11B کھاتہ باپوجی مراکز سے جاری کر رہے ہیں۔ 1.48 کروڑ گھروں میں سے، 53 لاکھ نے ای-سوتو حاصل کر لیا ہے جبکہ 95 لاکھ گھروں کو حاصل کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیس وصول کرنےکےلئے ہدایت دی ۔لوگوں کو زمین کے دستاویزات دینا ہماری حکومت کی 6ویں گیارنٹی ہے۔ ہم نے پہلے ہی بنگلور میں 6 لاکھ ای- کھاتے جاری کیے ہیں۔ ہم نے وجئے نگر ضلع میں 1.11 لاکھ قبائلیوں کو جائیداد کے دستاویزات جاریکئے ہیں۔شیو کمار نے کہا کہ میرے حلقے میں منریگا کے کام سے بی جے پی اور مرکز حیران ہیں۔ میں نے اپنے حلقہ میں 250 کروڑ روپے کے منریگا کے کام کروائے ہیں۔ مرکز اور بی جے پی نے اس الزام میں بدعنوانی کی تحقیقات شروع کی ہیں۔ ہم نے اس اسکیم کے تحت بہت سارے کام کئے ہیں، جن میں مویشیوں کے شیڈ، پولٹری فارمنگ، آشریا گھر، بارش کے پانی کا ذخیرہ، پنچایت دفاتر، پارکس وغیرہ شامل ہیں۔ آخر کار، ہمارے تعلقہ کومنریگا فنڈ کے بہترین استعمال کے لیے ایوارڈ ملا۔انہوں نے کہا کہ میں نے 2007-08 میں پولیٹیکل سائنس میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ جوابی شیٹوں میںمیں نے اپنی عملی معلومات کے ساتھ لوکل باڈیز کے بارے میں جواب دیا تھا۔ میرے پروفیسر نے مجھے بتایا کہ اس میں میرے زیادہ نمبر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *