urdu news today live

محکمہ تعلیمات کے 18دفاتر پر لوک آیکتہ کے چھاپے
بنگلورو۔4 دسمبر (سالار نیوز)ریاست کے محکمہ اسکولی تعلیم وخواندگی کو جمعرات کی صبح سویرے ریاستی لوک آیکتہ نے اس وقت گہرا جھٹکا دیا جب اس محکمہ کے مختلف دفاتر میں مبینہ بدعنوانیو ںسے متعلق عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے بیک وقت چھاپے مار دئےے ۔ لوک آیکتہ جسٹس بی ایس پاٹل کی ہدایت پر شہر میں جائنٹ ڈائرکٹر (انتظامےہ)،ڈی ڈی پی آئی کے دفتر اور 9بلاک ایجوکیشن آفیسروں(بی ای او) کے دفتروں سمیت 18مقامات پر لو ک آیکتہ نے افسروں نے چھاپے مارے۔بتایا جاتا ہے کہ عوام کے مختلف حلقوں سے ملنے والی متعدد شکاتیوں پر لوک آیکتہ کی ٹیموں نے ےہ کارروائی کی اور جانچ کا آغاز کیا۔بتایا جاتا ہے کہ ان چھاپوں کےلئے لو ک آیکتہ کی طرف سے پولیس اور جوڈیشیل افسروں پر مشتمل 12رکنی ٹیم بنائی تھی ۔ تلاشی کےلئے 12وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔محکمہ تعلیم کے ان دفتروں پر لوک آیوکتہ کے چھاپوں کے دوران افسروں کو محکمہ میں مبینہ بدعنوانیوں کے بارے میں بہت ساری تفصیلات برآمد ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران محکمہ کے بدعنوان افسروں اور عملہ کے بارے میں جو معلومات ملی ہیں ان کی جانچ کو کافی سختی سے آگے بڑھایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *