کرپشن پراپا لوک آیوکتہ کا محض بیان بازی تک محدود رہنا افسوسناک: کمارسوامی
بنگلورو۔6 دسمبر (سالار نیوز)مرکزی وزیر ایچ ڈی کمارسوامی نے کرناٹک میں کرپشن سے متعلق ریاست کے اْپا لوک آیوکتہ جسٹس ویرپا کے بیان اور اس کے بعد ان کی وضاحت پر شدید نکتہ چینی کی ہے اور کہا ہے کہ ْاپا لوک آیوکتہ محض بیان بازی تک محدو د رہ گئے ہیں، کرپشن سے نپٹنے کیلئے انہوں نے کچھ قدم نہیں اٹھایا۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کمارسوامی نے کہا کہ اپا لوک آیوکتہ نے یہ بیان دیا کہ سرکاری محکموں میں 63فیصد تک کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا اس طرح کا بیان دے دینے سے اْپا لوک آیوکتہ کی ذمہ داری پوری ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے بارے میں معلومات رہتے ہوئے بھی اگر ْاپا لوک آیوکتہ محض بیان بازی تک محدود رہ جاتے ہیں تو فائدہ کیا ہے۔