urdu news today live
Headlines

یو پی ایس سی میں کس نے کی تھی پوجا کھیڈکر کی مدد؟ جانئے عدالت نے دہلی پولیس کو دی کیا ہدایت

یو پی ایس سی میں کس نے کی تھی پوجا کھیڈکر کی مدد؟ جانئے عدالت نے دہلی پولیس کو دی کیا ہدایت

مہاراشٹر کیڈر کی ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کو دوسرا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جہاں کل یو پی ایس سی نے ان کی امیدواری کو منسوخ کر دیا تھا، تو وہیں آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔

نئی دہلی : مہاراشٹر کیڈر کی ٹرینی آئی اے ایس آفیسر پوجا کھیڈکر کو دوسرا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ جہاں کل یو پی ایس سی نے ان کی امیدواری کو منسوخ کر دیا تھا، تو وہیں آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پوجا کھیڈکر کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو مسترد کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب ان پر گرفتاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہیں دہلی پولیس گرفتار کر سکتی ہے۔

بتا دیں کہ یو پی ایس سی نے دھوکہ دہی اور جعلسازی کے الزام میں پوجا کھیڈکر کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، جس کے بعد پوجا کھیڈکر کی جانب سے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسے اب عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے پوجا کھیڈکر معاملے میں اپنے حکم میں کہا ہے کہ جانچ ایجنسی کو جانچ کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ عدالت نے دہلی پولیس کو یہ بھی جانچ کرنے کا حکم دیا ہے کہ کیا دیگر افراد نے بھی بغیر اہلیت کے او بی سی اور پی ڈبلیو ڈی کے تحت کوٹہ کا فائدہ اٹھایا ہے؟

اس کے علاوہ عدالت نے دہلی پولیس سے یہ بھی کہا کہ اس بات کی بھی جانچ کی جائے کہ کیا UPSC کے اندر سے کسی نے پوجا کھیڈکر کی مدد کی تھی؟ عدالت کے اس تبصرے کے بعد کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیا دہلی پولیس اب یو پی ایس سی کے اندر بھی جانچ کرے گی اور کیا پوجا کھیڈکر کیس کی جانچ یو پی ایس سی کے پاس جائے گی، اگر ایسا ہوتا ہے تو کیا یو پی ایس سی کے افسران اور ملازمین بھی اس جانچ کے دائرے میں آئیں گے؟

49 thoughts on “یو پی ایس سی میں کس نے کی تھی پوجا کھیڈکر کی مدد؟ جانئے عدالت نے دہلی پولیس کو دی کیا ہدایت

  1. электрические карнизы в москве цены [url=http://www.elektrokarniz2.ru]электрические карнизы в москве цены[/url] .

  2. Taken together, these results indicate that restoration of PTPN5 function inhibits MAPK signaling in response to EGF treatment in tamoxifen sensitive, resistant and triple negative breast cancer TNBC cells priligy and viagra Patients assigned to the RT arm had a higher rate of grade 1 and 2 acute toxicities than patients in the observation arm 76 v 30, respectively; P

  3. Арматура диаметром 32 мм, изготовленная из стали марки А500С, является одним из самых востребованных видов металлопроката в строительстве. Она применяется при возведении фундаментов, армировании стен и перемычек. https://armatura32.ru

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *