urdu news today live

بنگلور۔22مارچ(سالارنےوز)ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کی پےش گوئی کے مطابق بنگلورو میں آج شدید بارش ہوئی۔ شہر کے کئی حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے شہر میں کاروبار رک سا گیا۔ ہیبال ، بیاٹرائن پورہ ، یلہنکا ، کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ ، راجاجی نگر اور شیواجی نگر کے کئی علاقوں میں شدید بارش ہونے کی اطلاع ہے۔ بنگلورو میں گزشتہ ایک ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔شدےددھوپ کی وجہ سے پوراشہرپسےنہ سے شرابورہورہاتھا، اب شہر مےں گرج اورچمک دےکھی گئی اوربارش بھی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید تین دنوں تک شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بارش کی وجہ سے شہر کے کیمپے گوڈا بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر پروازیں متاثر ہوئیں۔ بارش کی وجہ سے ٹرافک بھی جام رہا۔ شہر میں کچھ علاقوں میں صبح آلودموسم ہے،شدےد بارش کا امکان ظاہرکےاجارہا ہے۔ بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہوا بھی چل رہی تھی اور چھت پر موجود چیزیں بکھری ہوئی تھیں۔ پچھلے ہفتہ سے ، شہر مسلسل دھوپ کا سامنا کر رہا ہے ۔شہرکے کئی علاقوں مےں آج شدےدبارش ہوئی ۔ ریاست کے جنوبی اور وسطیٰ حصوں میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید تین دن بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ بنگلورو میں اگلے چند دنوں تک شدید بارش کا امکان ہے۔

7 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *