urdu news today live

بنگلور( اسٹاف رپوٹر) کرناٹک اسمبلی مےں وقف ترمےمی بل کے خلاف جو قرار داد منظوری کی گئی ہم اس پر حکومت اور کانگرےس پارٹی کا خےر مقدم کرتے ہےں اور امےد کرتے ہےں کہ آئندہ بھی مسلم مسائل کے تعلق سے اس طرح کے فےصلے کئے جاتے رہےں گے۔ کرناٹکا پردےش کانگرےس کمےٹی کے نائب صدر جناب عبےداللہ شرےف نے آج ےہاں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے بتاےا کہ کرناٹکا اسٹےٹ وقف بورڈ کے چےرمےن کے عہدے کےلئے جناب علی ابو لحسن عرف علی بابا کے انتخاب مےں وزےر اعلیٰ سدرامےا ۔ آل انڈےا کانگرےس پارٹی کے صدر مسٹر مےلکا ارجن کھرگے ۔ رےاستی وزےر جناب ضمےر احمد خان۔ راجےہ سبھا ممبر جناب ناصر حسےن نے جو رول ادا کےا ےہ اےک اچھا فےصلہ تھا۔ وقف بورڈ چےرمےن کے الیکشن مےں جو ممبرس غےر حاضر تھے ان مےں حکومت کے نامزد کردہ ممبرس بھی ہےں۔ انہوں نے الیکشن کا بائےکاٹ کرکے حکومت کی مخالفت کی ہے۔ انہےں فوراً وقف بورڈ کی ممبرشپ سے استعفیٰ دے دےنا چاہئے۔اگر انہوں نے اےسا نہےں کےا تو ہم حکومت پر دباﺅ ڈال کر ان کی نامزد گےاں منسوخ کرائےں گے۔ جناب عبےداللہ شرےف نے بتاےا کہ بائےکاٹ کرنے والوں کا مفاد اوقاف کے حق مےں نہےں صرف اےک شخصےت کے حق مےں تھا۔ انہوں نے بورڈ کے نئے چےرمےن کو مبارکباد پےش کرتے ہوئے امےد ظاہر کی کہ وہ اوقاف کے تحفظ اور ترقی کےلئے اچھے کام کرےں گے۔ انہوں نے بتاےا کہ الیکشن مےں حصہ نہ لےنے والے پےٹھ پےچھے ضمےر احمد خان کو بدنام کرنے مےں لگے ہےں۔ اس موقع پر ممتازسماجی کارکن جناب سےد اشرف نے مےڈےا کو بتاےا کہ وقف بورڈ کے دو چیئرمینوں کے دور مےں جودھاندلےاں ہوئی ہےں ۔ اس کی جانچ ہونی چاہئے۔ وقف بورڈ کے اندر ہوئی دھاندلےوں مےں چند اےک افسران بھی ملوث ہےں۔ جناب اشرف نے بتاےا کہ حکومت مےں ہمارے مسلم وزراءہونے کے باوجود2Bسرٹی فکےٹ کا مسئلہ حل نہےں ہوا ہے۔ سابق بی جے پی حکومت نے2Bسرٹی فکےٹ جاری کرنے پر پابندی لگادی تھی ۔ تحصےلدار 2Bسرٹی فکےٹ جاری نہےں کررہے ہےں جس کی وجہ ہمارے طلباءکو داخلے لےنے مےں دشوارےاں ہورہی ہےں۔ ہمارے مسلم نمائندوں کومسلم مسائل کے بارے مےں کوئی فکر نہےں ہے۔ ہمارے کئی نوجوان آج بھی جےلوں مےں بند ہےں۔ ان کی رہائی کےلئے اقدامات نہےں ہورہے ہےں۔ انہوں نے بتاےا کہ چتردرگہ مےں سروے نمبر11,14.23.24.25زمےن کا سروے کرانے کا مطالبہ کےا گےا تھا۔ ےہ جگہ قبرستان کی تھی ۔ چےف سکرےڑی نے سروے کرانے کا حکم بھی دےا تھا اور جناب نصےر احمد ےم ےل سی نے بھی سروے کرائے جانے کا وعدہ بھی کےا تھا لےکن اب تک سروے نہےں ہوا ہے۔ وقف بورڈ چیئرمےن عہدہ کے دعوےدار انور باشاہ کی طرف سے اس جگہ پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔ انہوں نے بتاےا کہ رمضان کے بعد اس پر کارروائی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

4 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *