دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوتباہ کرناہوگا:جگدےش شٹر
ًبنگلور۔23اپرےل (سالارنےوز)رکن پارلےمان جگدےش شٹرنے کہاکہ جموں و کشمیر میں حالیہ دنوں میں امن وامان رہا۔ وہاںمودی اور امیت شاہ کے اقدامات سے امن بحال ہوا جس کی وجہ سے زیادہ لوگ اور سیاح جموں و کشمیر جانے لگے۔ لےکن پہلگام مےں پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ اس طرح وہ کشمےرمےں خوف کا ماحول بنا رہے ہیں۔ ملک کے لوگ چاہتے ہیں کہ کشمیر میں امن قائم ہو۔ جگدیش شٹر نے کہا کہ ملک اور حکومت ہند متوفی کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ اور دہشت گردوں کو ہلاک کرناہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان دنیا میں مضبوطی سے ترقی کر رہا ہے۔ پاکستان اسے برداشت نہیں کر پارہاہے۔ پاکستان کا زوال شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے ہندوو¿ں کو نشانہ بنایا اور حملہ کیا۔ مودی ایک مضبوط ملک بنا رہے ہیں۔ مودی اس حملہ کا جلد از جلد مناسب جواب دیں گے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ حفاظتی انتظامات کافی ہیں۔ پھر بھی یہ واقعہ ہوا۔ کوئی بھی حکومت برسراقتدار آئے، جموں و کشمیر میں امن نہیں رہا۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد وہاں امن تھا۔ دہشت گردوں کو تباہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہوگا۔
اپنے دروازے پر نیوز پیپر حاصل کریں
SALAR URDU DAILY
GET NEWSPAPER AT YOUR DOOR STEP