آج شہر میں حج 2025کی پروازوں کی روانگی کا افتتاحی جلسہ
پہلی بار ریاست سے حجاج کے ساتھ جانے والے حج انسپکٹرس کی چھٹی او ر تنخواہ منظور
بنگلورو27 اپرےل (سالار نیوز)امسال سفر حج بیت اللہ کےلئے حج کمیٹی آُف انڈیا سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی پہلی پروازمنگل اور چہارشنبہ کی درمیانی شب بنگلورو سے مدینہ منورہ کےلئے روانہ ہو گی۔ اس کا افتتاحی جلسہ پےر28اپرےل 2025کی شام شہر کے حج بھون میں منعقد کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا اس جلسہ میں فلائنس کا رسمی طور پر افتتاح کریں گے ۔ اس پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار، ریاستی وزراءبی زیڈضمیر احمد خان، رحیم خان ، کرشنا بائرے گوڑا کے علادہ سرکردہ مسلم قائدین اور علمائے کرام اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ےہ بات کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ حج بھون اور کیمپے گوڑا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے عارضی حج ٹرمینل میں عازمین کی روانگی کے تمام ترانتظامات پورے ہو چکے ہیں۔
حج انسپکٹرس تنخواہ کے ساتھ ڈیوٹی پر رہیں گے: انہوں نے کہا کہ امسال کرناٹک سے عازمین حج کے ساتھ تقریبا50حج انسپکٹرس روانہ کئے جا رہے ہیں اس سے پہلے ان کو خادم الحجاج کہا جاتا تھا اب ان کو حج انسپکٹرس کہا جائے گا۔ ٹیپو نے بتایا کہ ماضی میں کرناٹک سے جو بھی خادم الحجاج حجاج کرام کے ساتھ روانہ ہو تے ان کو حکومت کی طرف سے چھٹی نہیں دی جاتی اور اس ڈیوٹی کےلئے ان کو تنخواہ بھی نہیں ملتی۔ تاہم جب انہوں نے ےہ معاملہ ریاستی وزراءضمیر احمد خان اور رحیم خان کے علم میں لایا تو انہوں نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کے سامنے ےہ بات رکھی اور ان کی منظوری کے بعد اب کرناٹک سے جتنے بھی حج انسپکٹرس روانہ ہو رہے ہیں ان تمام کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی منظور کی گئی ہے۔حج کے دوران جس ذمہ داری پر ان کو مامور کیا جائے گا اس کام کے عوض ماضی میں نہیں کچھ نہیں ملتا تھا ساتھ ہی چھٹی کے سبب ان کی تنخواہ بھی کاٹ دی جاتی اب ایسا نہیں ہو گا بلکہ ان کو باقاعدہ تنخواہ ادا کی جائے گی اس ضمن میں ریاستی حکومت کی طرف سے باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حج ٹرمینل پر روانگی کےلئے جو انتظامات کئے گئے ہیں ان کا انہوں نے جائزہ لیا ۔ ایرپورٹ پر موجود حکام نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے لیکن گزارش کی ہے کہ عازمین کی روانگی کے مرحلہ میں وقت کی پابندی ضرور کی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ بنگلورو ایئرپورٹ پر بہت زیادہ ایئر ٹرافک ہونے سبب فلائٹ کی روانگی کا جو متعین وقت ہو گا اس میں ذرا سی تاخیر یا تبدیلی پریشانی کا سبب ہو گی ۔ اس لئے حتی الامکان کوشش کی جائے کہ وقت کی پابندی کریں۔
I’d need to verify with you here. Which isn’t something I usually do! I enjoy reading a put up that may make individuals think. Also, thanks for permitting me to comment!
Your article helped me a lot, is there any more related content? Thanks!