urdu news today live

اگرغرےبوں سے واقعی ہمدردی ہے تورےاست مےں شراب پرمکمل پابندی عائدکی جائے:بی جے پی کامطالبہ
بنگلورو۔6مئی (سالارنےوز)رےاستی بی جے پی ےونٹ نے وزےراعلیٰ سدارامےاسے نہاےت اہم چےلنج کرتے ہوئے سوال کےاہے کہ اگروزےراعلیٰ کو رےاست کے عوام کا اتنا ہی خےال ہے اورغرےبوں کے تئےں اتنی ہمدردی ہے تو کےارےاست مےں مکمل طورپرشراب پرپابندی عائدنہےں کرسکتے؟ بروزمنگل سوشےل مےڈےاکے اےکس اکاﺅنٹ پربی جے پی نے اےک پےغام پوسٹ کرتے ہوئے کہاکہ وزےراعلیٰ شراب کی قےمتوں مےں اضافہ کادفاع کرتے ہوئے کہہ رہے ہےں کہ عوام کوشراب نوشی کی لت سے بازرکھنے کے مقصدسے شراب کی قےمتوں مےں اضافہ کےاجارہاہے۔ رےاست مےں نافذ گےارنٹی اسکےموں کےلئے فنڈفراہمی سے پرےشان سدارامےازےرقےادت کانگرےس حکومت رےاستی مالےاتی نظام کودرست کرنے محکمہ آبکاری کاغلط استعمال کررہی ہے۔ شراب پرغےرمعمولی طورپرٹےکس عائدکرنے کے ذرےعہ کانگرےس حکومت شراب کے رسےاافرادکوجھٹکاپر جھٹکادےتی جارہی ہے۔شراب پر بڑھتی قےمت دےکھ کرہی غرےب شرابی نشہ مےں ڈوب رہے ہےں۔پڑوسی رےاست گوامےں 100روپے مےں دستےاب شراب کرناٹک مےں 305مےں فروخت ہورہی ہے۔ شراب پر80فےصدٹےکس عائدکرتے ہوئے ملک بھرمےں سب سے زےادہ ٹےکس عائدکرنے والی رےاست کرناٹک ہے۔رےاستی کانگرےس اپنی گےارنٹی اسکےموں کی فنڈنگ کے لئے سب سے زےادہ ٹےکس شراب پرعائدکی ہے، ٹےکس مےں اضافہ کرنے کو عوام پرورکام نہےں کہاجاسکتا۔اس ٹوئٹ پرعوام کاکہناہے کہ بی جے پی شراب کی قےمت مےں کمی لانے کامطالبہ کررہی ہے ےاحقےقت مےں شراب پرمکمل پابندی کرنے کاصرارکررہی ہے ؟کےونکہ اس سے قبل کئی بی جے پی لےڈروں نے شراب کی قےمتوں مےں کمی لانے کامطالبہ کےاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *