پاکستان پرہندوستانی فوجی حملہ کی شےوکمارنے تعرےف کی
بنگلور۔6مئی (سالارنےوز)رےاستی نائب وزےراعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے ہندوستانی فوج کے آپریشن کی تعریف کی۔ انہوں نے پہلگام دہشت گرد حملے کے جواب میں پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر ہندوستانی فوج کے حملے کی کھل کر تعریف کی ہے۔ شیوکمار نے کہاکہ ہم مرکزی حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔شیوکمار نے ایکس اکاو¿نٹ کے ذریعے ہندوستانی فوج کے آپریشن سندھور کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپریشن سندھور پہلگام میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کا مناسب جواب ہے۔نئی دہلی میں ایک نجی خبر رساں ایجنسی کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں سیکورٹی فورسز پر بہت فخر ہے، وہ ملک کے وقار اور مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں، آئیے ہم سب ان کوسلامی دےں اور ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی فوج کے پیچھے کھڑی ہوگی اور ملک کے مفاد میں اس کی حمایت کرے گی۔ پہلگام حملے میں کرناٹک کے شہریوں کی موت کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ نہ صرف ہماری ریاست بلکہ ملک کے دیگر حصوں کے لوگ بھی مرے ہیں۔ اس معاملے میں ہمیں صرف کرناٹک کو نہیں دیکھنا چاہئے بلکہ پورے ملک کومتحدہ طور پر دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ہم سب کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اور ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ کیا پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو اس آپریشن سے تسلی ملے گی؟ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اپوزیشن جماعت بھی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے؟اس پرجواب دےتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاں ہم اس صورتحال میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رائچور میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایک زبردست احتجاجی ریلی نکالی جانی تھی۔ ہم نے اسے منسوخ کر دیا ہے۔ ہم اس معاملے میں سیاست نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے اس احتجاجی ریلی کو ملتوی کر دیا ہے۔

