urdu news today live

قرآن نذرآتش کرنے والوں کوبہت جلدگرفتارکےاجائے گا
پہلگام حملہ کے مقتولےن کومناسب انصاف نہےں ملا:ستےش جارکی ہولی
بنگلور۔13مئی (سالارنےوز) بےلگاوی کے سنتی بسواڑگرام کی مسجدمےں گھس کر قرآن مجےداوراحادےث شرےف چراکرنذرآتش کرنے والے معاملہ پرتبصرہ کرتے ہوئے بےلگاوی کے انچارج وزےرستےش جارکی ہولی نے کہاکہ اس معاملہ سے متعلق سوموٹوکےس درج کرلےاگےاہے۔ بہت جلدمجرم عناصرکوگرفتارکرلےاجائے گا۔بروزمنگل بےلگاوی مےں اخباری نمائندوں سے بات چےت کے دوران انہوںنے کہاکہ اےک کمےونٹی کی مقدس کتاب کوجلانے کے معاملہ مےں سوموٹوکےس درج کرلےاگےاہے۔پولےس معاملہ کی چھان بےن کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس قسم کے معاملات مےں اضافہ ہورہاہے۔ان کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہےں۔اسی طرح شہرمےں جرائم پرقابوپانے کے لےے بھی پولےس اپنی کوشش کررہی ہے۔اخباری نمائندوں کے اےک سوال پرستےش جارکی ہولی نے کہاکہ جموں وکشمےرکے پہلگام مےں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے 26شہرےوں کومناسب انصاف نہےں ملاہے۔انصاف کے لئے مزےدانتظارکی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت اورپاکستان کے درمےان جنگ بندی کی وجہ سے جنگ تھم گئی ہے۔اب آگے کےاکیاجاناہے اس بارے مےں غورکرنے کی ضرورت ہے۔تمام لوگوں کوتوقع تھی کہ دشمن ملک کے خلاف مکمل طرےقہ سے بھرپورجنگ ہوگی ،مگراےسانہےں ہوسکا۔انہوںنے کہاکہ ملک کوکس طرےقہ سے تعمےرکرناہے،ےہ سب سے بڑاسوال ہے۔1971ءمےں سابق وزےراعظم آنجہانی اندراگاندھی کی مانندپاکستان کوباندھ کررکھنے کے تعلق سے خودبی جے پی والوں نے سوشےل مےڈےاپرپوسٹ کےاہے۔بی جے پی سمےت تمام لوگوں کاخےال تھاکہ اب جنگ کوروکانہےں جاناچاہئے۔ لےکن اب جنگ بندی کے بعدجنگ روک دی گئی ہے۔اس لئے اب کچھ کےانہےں جاسکتا۔انہوں نے مزےدکہاکہ پاکستان اوربھارت کامسئلہ عالمی معاملہ ہے۔امرےکی صدرٹرمپ نے اس معاملہ مےں کےوں مداخلت کی ؟ ان سے مداخلت کرنے کی اپےل کس نے کی ؟ اس کاابھی جواب نہےں ملاہے ،دودنوں مےں واضح ہوجائے گا کہ امرےکی صدرسے مداخلت کی اپےل کس نے کی تھی۔تب تک ہم سب کوانتظارکرنا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *