بنگلورو سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ مکمل ہو گیا
حج انسپکٹرو ں کے ذریعہ یقینی بنایا جائے گا کہ ارض حجاز میں عازمین کو کوئی دشواری نہ ہو: ذوالفقار ٹیپو
بنگلورو۔15 مئی (سالارنیوز)حج 2025کےلئے بنگلورو سے عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب 27ویں پروازکی اڑان کے ساتھ ہی تمام ہو گیا۔ کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ امسال حج بیت اللہ کےلئے جتنے عازمین نے حج کمیٹی آف انڈیا کو درخواست دی تھی ان میں سے 8000عازمین مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں ۔جبکہ بقےہ 635کے قریب عازمین حج جن کا تعلق کلبرگی ، بیلگاوی اور آس پاس کے علاقوں سے ہے ان کی روانگی اگلی تاریخوں میں حیدرآباد اور ممبئی ایئرپورٹوں سے طے ہے۔ ےہ عازمین ان کی روانگی کےلئے طے ہونے والی تاریخ کے مطابق روانہ ہوں گے جبکہ چند عازمین کی روانگی چینئی ایرپورٹ سے بھی طے ہے۔ چہارشنبہ کی شام بنگلورو کے حج بھون میں گزشتہ15دنو ں سے جاری حج کیمپ ختم ہو گیا۔علماءکی دعاو¿ں کے ساتھ ہر دن حجاج کے قافلوں کی روانگی کا اہتمام کیا جاتا رہا اؑخری دن بھی مولانا مقصود عالم رشادی، مولانا محمد زین العابدین رشادی کی دعاو¿ں کے ساتھ عازمین کی بسیں ایئرپورٹ کےلئے روانہ ہوئیں ۔ اس موقع پر کرناٹکا کی گیارنٹی نفاذ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس آر مہروز خان، کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزی کیٹیو آفیسر سرفرازخان سردار،کانگریس لیڈر ایچ ایم شکیل نواز اور دیگر نے عازمین کی بس کو ہری جھنڈی دکھائی۔
حج بھون میںبھےڑ امڈپڑی:ہر دن کے مقابل حج کیمپ کے آخر ی دن ےہاں کا نظارہ کرنے کےلئے بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے۔ عازمین کو جب بسوں میں روانہ کیا جا رہا تھا تو ہلکی بوندا باندی اور کچھ وقفہ کےلئے بارش کے باوجود ہجوم میں کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔ بڑی تعداد میں خواتین نے جمع ہو کر اپنے رشتہ داروں اور اقارب کو سفر حج کےلئے الوادع کہا ۔ جن کے اقربا رخصت ہو رہے تھے وہ کافی جذباتی نظر آئے۔ اس دوران کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے ’سالار ‘ کو بتایا کہ عازمین حج کی روانگی کا مرحلہ بعافیت مکمل ہو گیا ہے۔ اس بار حج کیمپ کا اہتمام کافی خوش گوار ماحول میں انجام پایا ہے اس کےلئے انہوں نے رضاکاروں کی محنت اور قائدین کے تعاون کا شکرےہ ادا کیا اور کہا کہ سال گزِشتہ کی مانند اس بار عازمین حج کو کسی طرح کی دشواری نہ ہو اس بات کا خاص خیال رکھا حج کمیٹی کے ہر ممبر اور افسر نے رضاکاروں کے ساتھ مل کر خادموں کی طرح کام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کی خدمت کےلئے کرناٹک کے رضاکاروں اور افسروں کے ساتھ ساتھ حج کمیٹی کے ممبروں میں جو جذبہ ہے وہ اپنی مثال آپ رہا ہے اس روایت کوامسال بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب حج کمیٹی کی توجہ مدینہ منور ہ اور مکہ مکرمہ میں عازمین کے قیام پر مرکوز رہے گی اور کسی بھی طرح کی شکایت کی صورت میں عازمین کی رہنمائی کےلئے حج انسپکٹرس روانہ کئے گئے ہیں ان تمام کو مستعد کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ ہر بلڈنگ میں عازمین کی سہولت کا وہ خیال رکھیں۔
حج ٹرمینل پر آخر ی دن: عازمین حج کی آخری پرواز کے اڑان بھرنے کے بعد حج ٹرمینل پر کام کرنے والے رضاکاروں ، ایئرپورٹ ، کسٹمز، امگریشن، سعودی ایئرلائنس ، پولیس سیکورٹی، سی آئی ایس ایف ، گراو¿نڈ اسٹاف اور دیگرٹیموں سے وابستہ افسروں اور عملہ کا حج کمیٹی چیئرمین ذوالفقار ٹیپو نے شکرےہ ادا کیا اور ان کے افسروں کو تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر حج کمیٹی کے اسپیشل آفیسر محمد صدیق، حج کیمپ کے کو آرڈنیٹر سید اعجاز احمد، حج کمیٹی کے سینئر آفیسر مہیار اور دیگر موجود تھے۔

