urdu news today live

ریاستی حکومت پرکنڑا کےمقابلہ اردوکو ترجیح دینے بی جے پی کا الزام گمراہ کن
ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھےلانے کی دانستہ سازش کا حصہ : سدارامیا
بنگلورو۔27 مئی(سالار نیوز)وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ریاستی حکومت کی طرف سے اردو زبان کو ترجیح دینے کے بارے میں گمراہ کن بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی ایک غلط بیانیہ پھیلا رہی ہے کہ ہماری حکومت کنڑ کو نظر انداز کر رہی ہے اور اردو کو زیادہ فنڈز دے رہی ہے۔ یہ صرف سچائی سے دور نہیں ہے بلکہ فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایک قومی جماعت غیر ذمہ دارانہ انٹرنیٹ ٹرول کی طرح کام کر رہی ہے اور ایسے بے بنیاد جھوٹ پھیلارہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ2025-26کےلئے ریاستی حکومت نے محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کو 34,438 کروڑ روپئے سماجی بہبود اور دیگر محکموں کے تحت اسکولوں کو 4,150 کروڑ روپئےیہ کل 38,688 کروڑ روپئے مختص کئے ہیں- یہ سب کنڑ میڈیم تعلیم کےلئے ہیں۔اس کے علاوہ، سرکاری اسکولوں کو برقرار رکھنے اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کےلئے 999.30 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ یہ ساری رقم کنڑا کی تعلیم کو سہارا دیتی ہے۔ لہذا جب بی جے پی یہ دعویٰ کرتی ہے کہ کنڑ کو صرف 32 کروڑ روپئے دیے گئے ہیں، تو یہ واضح طور پر ایک سیاسی جھوٹ ہے جس کا مقصد لوگوں کو گمراہ کرنا ہے۔جہاں تک محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت دئےےگئے 100 کروڑ روپئے کا تعلق ہے – یہ اردو میڈیم اسکولوں کو بہتر کلاس رومز، اساتذہ، نصابی کتب اور بنیادی ڈھانچے کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کےلئے ہے۔ یہ صرف اردوزبان کےلئے نہیں، بلکہ ان اسکولوں کی مجموعی بہتری کےلئے ہے جو بڑی تعداد میں طلبہ کی خدمت کرتے ہیں۔کسی زبان کو کسی خاص ذات یا مذہب سے جوڑنا اس زبان کی بے عزتی ہے۔ ہماری حکومت کرناٹک میں بولی جانے والی تمام زبانوں کا احترام کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس تلو، کونکنی، کوڈاوا، بیاری اور ارے بھاشے کے لیے الگ الگ اکیڈمیاں ہیں – ہر ایک کو ہر سال 80 لاکھ روپئے کی گرانٹ، اور ثقافتی سرگرمیوں کےلئے اضافی فنڈنگ دی جاتی ہے۔کنڑ اکےلئے ہمارے پاس کنڑا اور ثقافت کا ایک مخصوص محکمہ ہے، جو چلتا ہے:14 اکیڈمیاں3 حکام کنڑ مصنفین کے نام پر 24 ٹرسٹ سبھی کنڑ زبان، ادب اور ورثے کو فروغ دینے کےلئے کام کر رہے ہیں۔ہمارے لئے، کنڑ صرف ایک زبان نہیں ہے۔ یہ ہماری شناخت، فخر اور مادری زبان ہے۔ سدارامیا نے کہا کہ ہماری حکومت ہمیشہ کنڑا، کرناٹک اور ہمارے لوگوںکےلئے مضبوطی سے کھڑی رہی ہے۔ ہم اپنی زمین، پانی یا زبان کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور ہم اپنی ثقافت کی بے عزتی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ بی جے پی کی یہ کہہ کر لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کہ کنڑکےلئے صرف 32 کروڑ روپئے دیے گئے، یہ صرف جھوٹ نہیں ہے نلکہیہ کرناٹک کے ساتھ دھوکہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی فوری طور پر اس کی عوامی وضاحت جاری کرے اور اس خطرناک اور تفرقہ انگیز پروپیگنڈے کےلئے ریاست کے عوام سے معافی مانگے۔

8 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *