urdu news today live

پانچ شےروں کی اموات کامعاملہ،ڈی سی اےف چکرپانی سمےت
3افسروں کومعطل کرنے وزےرجنگلات کھنڈرے کی سفارش
بنگلورو۔4جولائی (سالانےوز) رےاستی وزےربرائے جنگلات، حیاتیات و ماحولیات ایشور بی کھنڈرے نے چامراج نگر ضلع کے ملے مہادیشور ہلز وائلڈ لائف سینکچری کے مینیام زون میں پانچ شیروں کی غیر فطری موت کے معاملے میں ڈی سی ایف چکرپانی اور تین افسران کو فرائض میں غفلت اور لاپروائی برتنے پر معطل کرنے کی سفارش کی ہے۔ اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ حاصل کرنے اور اس کا جائزہ لینے والے وزیر نے یہ سفارش محکمہ پرسونل اینڈ ایڈمنسٹریٹو ریفارمز کو شیروں کی غیر فطری موت کے معاملے میں افسران کی ظاہری غفلت اور فرائض سے غفلت کے تناظر میں کی ہے۔ ایشور کھنڈرے نے کہا کہ متعلقہ زون کے اے سی اےف، آراےف او اور ڈی آراےف او گشتی اہلکاروں کی کارکردگی پر نظر رکھنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں اور جنگلات کے تحفظ کے اپنے بنیادی فرض میں غفلت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس تناظر میں عملے کے تین ارکان کو معطل کر کے محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل چیف پرنسپل کنزرویٹر آف فاریسٹ کمار پشکر کی قےادت میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ہے، کمےٹی میں محکمہ وائلڈ لائف کے اے پی سی سی ایف سرینواسلو، چامراج نگر سی سی ایف ہیرالال، نیشنل ٹائیگر کنزرویشن اتھارٹی کے اے آئی جی ہرینی وینوگوپال، وائلڈ لائف کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر سانجابی اور ڈاکٹر سانبھو شامل ہیں۔ وزیر جنگلات نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اس ماہ کی 10 تاریخ تک حتمی رپورٹ اس کمیٹی کو پیش کی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *