urdu news today live

محکمہ جنگلات مےں خالی 6ہزارعہدوں پربہت جلدتقرری ہوگی:اےشورکھنڈرے
بنگلور۔5جولائی (سالارنےوز)رےاستی وزےربرائے جنگلات، ماحولیات و حیاتیات ایشور کھنڈرے نے کہا ہے کہ محکمہ جنگلات میں 6000 خالی اسامیوں کو بہت جلد بھر دیا جائے گا۔بروز ہفتہ کلبرگی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات میں پہلے ہی 341 اسامیاں بھری جا چکی ہیں۔ 540 اسامیوں پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سدارامیا سے بات چیت کے بعد تمام قسم کے عہدوں کو جلد از جلد بھرا جائے گا۔چامراج نگر میں شیروں کی موت کے معاملہ میں فرائض میں غفلت اور لاپروائی برتنے پر افسران کی معطلی کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ کو ایک اور افسر کی معطلی کی سفارش کی ہے کیونکہ وہ بھارتی محکمہ جنگلات کے دائرہ اختیار میں ہے۔ پریس کانفرنس مےںرےاستی وزےربرائے دےہی ترقےات وپنچاےت راج،پرےنک کھرگے، آلندکے رکن اسمبلی بی آرپاٹل ودےگرافرادشرےک رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *