urdu news today live

بی جے پی جی ایس ٹی نوٹس کا الزام ریاستی حکومت پرڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: شیوکمار
بنگلورو، 21 جولائی(سالار نیوز) نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے آج کہا کہ بی جے پی جی ایس ٹی نوٹس کا الزام ریاستی حکومت اور چھوٹے تاجروں پر ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔اپنی سداشیو نگر رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے جی ایس ٹی رجسٹریشن کےلئے ٹرن اوور کی حد 40لاکھ روپے مقرر کی تھی اور ریاستی حکومتوں کو بھی اس پر عمل کرنےکےلئے مطلع کیا تھا۔ جی ایس ٹی دفتر نے تقریباً 14,000تاجروں کو نوٹس جاری کئے ہیں جن میں کچے ناریل، پھول، سبزی فروش شامل ہیں۔ چھوٹے تاجروں کو جاری کردہ جی ایس ٹی نوٹسوں کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ حکام سے بات چیت کریں گے اور جاری کردہ جی ایس ٹی نوٹس پر ضروری اقدامات کریں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ریاستی حکومت جی ایس ٹی نوٹس کے بارے میں مرکز کو لکھے گی، انہوں نے کہا کہ ہم انہیں ضرور لکھیں گے۔ ہمیں اپنے لوگوں کو انصاف دلانے کی ضرورت ہے، اس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر ان نوٹسوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ ہماری ریاست جی ایس ٹی پول میں سب سے زیادہ حصہ ڈالتی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا نوٹس وزیر اعلیٰ سدارامیا کی طرف سے دیئے گئے ٹیکس وصولی کے اہداف کے پیش نظر جاری کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ افسران مرکز کی جی ایس ٹی کونسل کے مقرر کردہ اصولوں پر عمل کر رہے ہیں۔ یہ نوٹس مرکزی جی ایس ٹی کونسل کے دباو¿ کی وجہ سے جاریکئے گئے ہیں۔گریٹر بنگلورو اتھارٹی کے تحت پانچ کارپوریشنوں کی تشکیل کے خلاف دائر مفاد عامہ عرضیکے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ لوگ عرضیاںدائر کرنے کے حقدار ہیں، اگر ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو ہم اسے درست کریں گے لیکن ہماری حکومت جی بی اے کے تحت پانچ کارپوریشنوں کی تشکیل کےلئے پرعزم ہے۔ ہم نے اس پر بی جے پی کے رہنماں سے تفصیلی بات چیت کی ہے اور ہم نے ایک ہاس جوائنٹ کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ یہاں تک کہ وہ تجاویز کو قبول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری سرجے والا کے دورے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور میں 25جولائی کو دہلی کا سفر کریں گے۔ پارلیمنٹ بھی چل رہی ہے۔ میرے پاس مزید معلومات نہیں ہیں۔ ایس آئی ٹی کی تشکیل کے بارے میں پوچھے جانے پر، انہوں نے کہا کہ اس کے حق میں اور خلاف رائے ہیں، وزیر داخلہ اسے سنبھال رہے ہیں۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا توجہ ہٹانےکےلئے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو حکومت کے ہر کام سے مسئلہ ہے۔ میڈیا میں اس معاملہ پر خاصی توجہ دی جا رہی ہے، اس پر غور کرنا ہمارا فرض ہے۔

3 thoughts on “

  1. Нашёл данные про колледж дизайну, рекомендую. Вот ссылка: [url=https://mobidevices.com/galaxy-s25-fe]колледж дизайна[/url].Нашёл статью про высшая школа экономики факультеты, стоит заценить. Подробности тут: [url=https://www.for.kg/news-889014-ru.html]высшая школа экономики факультеты[/url].

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *