urdu news today live

حج 2026ءکےلئے درخواستوں کا داخلہ ختم،اب قرعہ اندازی کا انتظار
کرناٹک سے 18ہزار سے زیادہ درخواستیں جمع ۔قرعہ میں منتخب عازمین فوراً رقم جمع کروائیں: ذوالفقار ٹیپو
بنگلورو۔9 اگست (سالار نیوز)حج 2026 کےلئے آن لائن درخواستوں کا عمل باقاعدہ طور پر مکمل ہو چکا ہے۔ کرناٹک سے امسال سفر حج بیت اللہ کےلئے درخواستیں ریکارڈ تعداد میں جمع کی گئی ہیں۔ امسال 18ہزار درخواستیں جمع کروائی گئی ہیں۔ ےہ بات کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین ذوالفقار احمد خان ٹیپو نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ قرعہ اندازی کا انتظار کریں، جو حج کمیٹی کی نگرانی میں منعقد کی جائے گی۔ اس قرعہ اندازی کے ذریعے ان خوش نصیبوں کا انتخاب کیا جائے گا جنہیں عارضی طور پر حج 2026 کےلئے منتخب کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ حج کمیٹی کے سرکلر نمبر 6مو¿رخہ31جولائی 2025 کے مطابق منتخب عازمین حج کےلئے مرحلہ وار ادائیگی کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔پہلی قسط کی پےشگی ادائیگی رقم ۔1,52,300 فی عازم مقرر کی گئی ہے ، پہلی قسط کی ادائیگی کی آخری تاریخ۔ 20 اگست 2025 ہو گی۔ادائیگی صرف وہ عازمین کریں گے جنہیں قرعہ اندازی میں عارضی طور پر منتخب کیا گیا ہے۔دوسری قسط۔ ویٹنگ لسٹ کے عازمین کےلئے رقم 1,25,000 فی عازم ہو گی۔ادائیگی کی تاریخ کا اعلان پہلی ویٹنگ لسٹ جاری ہونے پر کیا جائے گا۔ادائیگی کے اہل صرف وہ عازمین ہوں گے جو ویٹنگ لسٹ میں شامل ہوں۔تیسری و آخری قسط کی رقم حج کمیٹی کی جانب سے بعد میں طے کی جائے گی۔اس کا اعلان 31 دسمبر 2025 یا جنوری 2026 کے دوران ہوسکتا ہے۔ قرعہ اندازی یا ویٹنگ لسٹ میں منتخب ہوئے بغیر کوئی بھی شخص ادائیگی نہ کرے۔تمام ادائیگیاں صرف اور صرف حج کمیٹی آف انڈیا کی سرکاری ویب سائٹ: www.hajcommittee.gov.in پر جاری کردہ ہدایات کے مطابق کی جائیں۔درخواست گزاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کو فعال رکھیں، تاکہ تمام اطلاعات بروقت حاصل ہوں۔ذرائع کے مطابق امسال کرناٹک سے18ہزار سے زائد عازمین حج نے درخواستیں جمع کی ہیں ۔

2 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *