urdu news today live

مسلمانوں کے سرکاٹنے کابےان دےنے والے سی ٹی روی
غرےبوں کے بچوں کوآگ مےں جھونک رہے ہےں :دنےش گنڈوراﺅ
بنگلور۔11ستمبر(سالارنےوز)رےاستی وزےرصحت وبہبودی خاندان دنےش گنڈوراﺅنے بی جے پی کے رکن کونسل سی ٹی روی کوشدےدتنقےدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ روی نے مسلمانوں کا سر قلم کرنے کے بارے میں اشتعال انگیز بیانات دیئے ہیں، اس کا کام سماج کو آگ لگانے کا ہے۔ سی ٹی روی ایسے اشتعال انگیز بیانات دیتا ہے اور غریبوں کے بچوں کو آگ میں دھکیل دیتا ہے لیکن وہ اور اس کا کنبہ ایسی حرکتیں نہیں کرسکتا۔ بی جے پی والے دوسروںکو اور غرےبوں کے بچوں کواحتجاج کے راستہ پرڈال کراپنے بچوں کوبےرون ممالک بھےجتے ہےں۔سوشےل مےڈےا کے اےکس پرپوسٹ کرتے ہوئے دنیش نے کہاکہ بی جے پی کے کئی لیڈروں کی نوکری ہی ےہ ہے کہ پرامن معاشرہ کوآگ مےں جھونکیں۔ سی ٹی روی سمےت کئی اےسے لےڈروںکاکام ہی عام لوگوں کے بچوں کا مستقبل برباد کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں ایسے فرقہ پرستوں کی اےک بڑی ٹولی ہے۔انہوںنے سوال کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کارکنوں سے مارنے، کاٹنے، سرالگ کرنے، ہاتھ پاو¿ں کاٹنے، یا سر کاٹنے کا مطالبہ کرنے والے بی جے پی کے لیڈروں نے کبھی خود یا ان کے کنبہ میںسے کسی نے اےساکےاہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *