urdu news today live

کرناٹک میں ڈیجیٹل گرفتاری اور سائبر فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،
گزشتہ دوسال کے دوران 1265 فراڈ کیس،کروڑوںکی لوٹ
بنگلورو، 20 اکتوبر(سالارنےوز)ریاست میں ڈیجیٹل اریسٹ اور سائبر فراڈ کے واقعات میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس اور عدلیہ کی جانب سے بارہا انتباہات اور آگاہی مہم کے باوجود بے گناہ شہری ان جدید طریقوں سے دھوکہ کھا رہے ہیں۔ مجرم خود کو پولیس یا سرکاری افسر ظاہر کر کے لوگوں کو ڈرا دھمکا کر ان کے بینک اکاو¿نٹس سے رقم نکلوا رہے ہیں۔حالیہ واقعہ میں بنگلورو کے بزرگ شہری وشواناتھ ایک ایسے ہی ڈیجیٹل اریسٹ کا شکار بن گئے، جنہوں نے مجرموں کے بہکانے پر 17.95 لاکھ روپے کھو دیے۔ فراڈیوں نے خود کو ممبئی پولیس کے افسر بتاتے ہوئے الزام لگایا کہ وشواناتھ کا آدھار کارڈ ایک ایسی تنظیم کے ذریعے غیر قانونی لین دین میں استعمال ہوا ہے جو پی اےف آئی سے منسلک ہے۔ انہوں نے WhatsApp پر جعلی اےف آئی آر کی کاپی، پی اےف آئی ممبران کی تصاویر اور پولیس شناختی کارڈ دکھا کر بزرگ کو یقین دلایا۔بعد ازاں انہوں نے تحقیقاتی کارروائی کے نام پر وشواناتھ سے رقم مختلف بینک اکاو¿نٹس میں منتقل کروا لی۔ کچھ دن بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ ایک بڑی فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔اس قسم کے واقعات مسلسل پےش آرہے ہےں،رےاست مےں پچھلے دو سال میں 1265 سائبر فراڈ کے کیس سامنے آئے ہےں۔ریاست میں گزشتہ دو سالوں کے دوران 1265 سائبر فراڈ کے کیس درج کیے گئے، جن میں 272 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔پولےس ذرائع نے ضلع وار اعداد و شماربتاتے ہوئے کہاکہ بنگلورومےں 867 کیس، 148 کروڑ روپے کا فراڈ۔منگلورمےں 22 کیس، 9 کروڑ روپے کی لوٹ۔ہبلی،دھارواڑمےں 13 کیس، 4.85 کروڑ روپے کادھوکہ۔میسورمےں 38 کیس، 7 کروڑ روپے کا نقصان۔کلبرگی مےں1 کیس، 76 لاکھ روپے کا نقصان۔ان معاملات پرپولیس نے کارروائی بھی کی ہے۔سال 2024 میں 1055 مجرموں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 2025 میں اب تک 210 گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔2024 میں 211 کروڑ روپے کی فراڈ رپورٹ ہوئی تھی، جبکہ 2025 میں اب تک 61 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی سامنے آئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی نامعلوم کال، لنک یا بینک تفصیلات کے مطالبے پر اندھا اعتماد نہ کریں اور کسی بھی شک کی صورت میں فوری طور پر سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930 یا قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔یہ واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف عوامی آگاہی اور سخت کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔

2 thoughts on “

  1. Онлайн-платформа Покердом является надёжным выбором для ценителей азартных развлечений в СНГ. С 2014 года она развивается как единая экосистема, объединяющая онлайн-казино Pokerdom, покер-рум, ставки на спорт и киберспорт. Работая под лицензией Curacao, онлайн-казино гарантирует легальность и прозрачность, предлагая более 10 тыс. Игр от более чем 60 студий, включая NetEnt, Pragmatic Play и Microgaming, доступных с ПК или мобильных устройств.
    Новички получают стартовый бонус, а постоянные игроки принимают участие в программах лояльности с реальными призами, с минимальным депозитом от 10 долларов и быстрым выводом средств от нескольких минут. Для бесперебойного доступа используйте официальное зеркало Pokerdom, загрузите мобильное приложение с официального сайта Покердом, активируйте специальный промокод для щедрых бонусов, а авторизация в Покердом займёт секунды с поддержкой 24/7 через онлайн-чат и мессенджеры. Pokerdom зеркало

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *