urdu news today live

لائسنس قوانین کی پامالی کا نتیجہ ، بی بی ایم پی نے شہر میں 100پی جی پر تالے لگائے
بنگلورو۔18 اپرےل (سالار نیوز) برہت بنگلورو مہا نگرپالےکے نے شہر کے مہادیو پورا ڈیویژن میں محکمہ صحت اور ٹاو¿ن پلاننگ سے منظوری لئے بغیر چلائے جا رہے ایک سو سے زیادہ پیئنگ گیسٹ ٹھکانوں پر تالے لگا دیئے ہیں اس سے شہر میں ان پی جی کے بھروسہ روزگار کی تلاش میں آنے والے مشکل میں آ گئے ہیں بی بی ایم پی کے ہےلتھ کمشنر سرالکر وکاس کشور نے بتایا کہ پی جی چلانے والوں نے تعمیری بائی لاس کو کافی حد تک پامال کیا ہے۔ بہت سارے پی جی کی عمارتوں کی سڑکیں 40فیٹ سے کم چوڑی ہیں جبکہ بائی لاءکے تحت بنیادی تقاضہ ےہ ہے کہ جہاں پی جی ہو اس کی سڑک 40فیٹ کی یا اس سے چوڑی ہونی چاہئے۔رہائشی علاقوں میں تجارتی عمارتوں پر پابندی کے باوجود وہاں پی جی چلائے جا رہے ہیں ۔ بہت سارے پی جی نے چلانے کےلئے بی بی ایم پی یا متعلقہ حکام سے اجازت بھی نہیں لی ہے۔ بہت سارے پی جی کی عمارتیں رہائشی زمرے میں آتی ہیں لیکن اس کے باوجود وہاں غیر قانونی طرےقہ سے پی جی چلایا جا رہا ہے۔ کشور نے کہا کہ ان پی جی مالکان نے مانگ کی ہے کہ ان کو رہائشی علاقوں میں پی جی چلانے کی منظوری دی جائے ان سے دستاویزات طلب کئے گئے ہیں جائزہ لےنے کے بعد ان کے بارے میں مناسب فیصلہ لیا جائے گا۔افسروں نے بتایا کہ پی جی چلانے کےلئے محکمہ شہری ترقیات کے ضابطے لاگو ہو تے ہیں پی جی مالکان نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کی طرف سے جو درجہ بندی کی گئی ہے ان میں طلباء، برسر ملازمت مردو ں اور خواتین کےلئے رہائش کا انتظام کرنے والی پی جی کو ہاسٹل کے زمرے میں شمار کیا گیا ہے اس بنیاد پر ان کو رعایت ملنی چاہئے۔ محکمہ شہری ترقیات کی طرف سے اس معاملہ میں جائزہ کے بعد بی بی ایم پی کو جو ہدایت دی جائے گی اس کی بنیاد پر اگلی کارروائی کا فیصلہ کرنے کےلئے پیر کو ایک میٹنگ طلب کی گئی ہے۔ اس میٹنگ میں رہائشی علاقوں میں پی جی کی اجازت دینے کے بارے میں ایک تفصیلی ضابطہ وضع کیا جائے گا۔ خواتین کےلئے جو پی جی چلائے جا رہے ہیں ان کےلئے محکمہ بہبودی خواتین واطفال کی طرف سے جو ضابطہ طے ہے اس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

40 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *