urdu news today live

رناٹک مےں 1768دےنی مدارس،1404کاوقف بورڈمےں اندراج
نصاب کی تشکےل ومدرسہ بورڈکا قےام ،کمےٹی کی تحقےقاتی رپورٹ کے بعد
بنگلور۔19اپرےل (سالارنےوز) مدارس اسلامےہ مےںفراہم کی جارہی تعلیم کے بارے میں بی جے پی کے رہنما مسلسل سوالات اٹھا تے رہے ہیں اور شبہات کا اظہار کر تے رہے ہیں۔ یہ بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ مدارس میں پڑھائے جانے والے نصاب کی کےانوعےت ہے؟ کےاکےاچےزےںوہاں پڑھائی جاتی ہےں۔ اس دوران اسمبلی میں بی جے پی کے ایم ایل اے سنیل کمار نے ایک سوال پوچھا تھا اور اس سوال پرحکومت کی جانب سے جوجواب دےاگےاتھاوہ قابل توجہ ہے۔ سنےل نے پوچھا کہ ریاست کے مدارس میں کس طرح کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ اس کے جواب میں اقلیتی امور کے محکمہ نے یہ کہا کہ مدارس میں مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ اقدار پر مبنی اور رسمی تعلیم بھی فراہم کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ سنیل کمار نے یہ بھی پوچھا تھا کہ کیا ریاست کی مدارس میں قومی تحفظ حقوق اطفال کی حفاطت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے؟ کیا اس بارے میں کوئی رپورٹ حکومت کو پیش کی گئی ہے؟ نیز اس سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کیا ہیں، یہ سوال بھی انہوں نے پوچھا۔ اقلیتی امور کے محکمہ نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ 3 نومبر 2023 کو کرناٹک ریاست میں مدارس کے نصاب کی تشکیل وترتےب اور مدرسہ بورڈ کے قیام کے بارے میں دیگر ریاستوں کادورہ کرتے ہوئے اےک تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کے لیے افسران اورماہرین پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی ہے، اس کمےٹی کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے بعد مدارس میں نصاب اور فراہم کردہ تعلیم کے بارے میں کارروائی کی جائے گی۔
رےاست مےں کتنے مدارس ہےں؟ رےاست کرناٹک مےں جملہ 1768مدارس اسلامےہ ہونے کی اطلاع ہے۔ان مےں سے 1404دےنی مدارس کااندراج رےاستی وقف بورڈمےں باضابطہ ہواہے۔بقےہ 364مدارس کارجسٹرےشن وقف بورڈ مےں نہےں ہے۔ رےاست کے کس ضلع مےں کتنے مدارس ہےں اس کی تفصےل اس طرح ہے۔شہربنگلورمےں کل 106مدارس ہےں۔ بےلگاوی مےں 29مدراس ،بلاری مےں 27مدارس،بےدرمےں 35مدارس،وجئے پورمےں 25مدارس مےں چکبالاپورمےں 22مدارس ،چکمگلورمےں 50مدارس ،دکشن کنڑاضلع مےں 679مدارس، کوڈاگومےں 125مدارس ،کلبرگی مےں 99اورشےموگہ مےں 71مدارس کی اطلاع ہے۔

2 thoughts on “

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *