امید پورٹل پر وقف تفصیلات کو ویری فائی کرنے کا عمل تیزی سے جاری
مقررہ تاریخ کے بعد اپ ڈیٹ کرنے والے متولی وقف ٹریبونل سے رجوع ہوں سکتے ہیں: ڈاکٹرمعاذالدین خان
بنگلورو، یکم دسمبر (رضوا ن اللہ خان)کرناٹک میں جہاںاوقافی جائیدادوں کی تفصیلات کو امید پورٹل پر اپ ڈیٹ کروانے کا کام متولیوں کی طرف سے 98فیصد پورا ہوچکا ہے وہیں ضلع وقف افسروں کی طرف سے ان تفصیلات کو ویری فائی کرنے کے کام کو بھی کافی تیزی سے آگے بڑھا یا جا رہا ہے۔ اب تک وقف بورڈ اور ضلع سطح کے افسروں اور عملہ کی مسلسل مشقت سے اپ ڈیٹ کی گئی تفصیلات کو ویری فائی کرنے کا کام بھی تقریباً 40فیصد پورا ہو چکا ہے۔ جبکہ ریاستی وقف بورڈ کی طرف سے ان تفصیلات کی تصدیق کرنے کےلئے کو بطور اپروور تقریباً 2فیصد پورا کیا جا سکا ہے۔ مرحلہ وار اس کام کو پورا کرنے کےلئے مسلسل منظوری دی جا رہی ہے۔ ےہ بات کرناٹکا اسٹیٹ بور ڈ آف اوقاف کے چیف اگزی کیٹیو آفیسر ڈاکٹر معاذ الدین خان نے بتائی۔ انہوں نے ’سالار ‘کو بتایا کہ یکم دسمبر کی شام تک ریاست کے تقریباً تمام اضلاع میں متولیوں کی طرف سے بطور میکر وقف املاک اور اداروں کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے کے کام میں 98فیصد پیش رفت حاصل کی جا چکی ہے۔ چند اضلاع میں چنندہ جائیدادوں کو اب تک اپ ڈیٹ نہیں کیا گیا ہے بور ڈ کی طرف سے ان کے ذمہ دارو ںکو ہدایت دی جا چکی ہے کہ وہ بھی جلد از جلد اپنے اداروں کی مکمل تفصیلات کوامید پورٹل پر اپ ڈیٹ کروائیں۔انہوں نے بتایا کہ بیلگاوی میں اب تک 36اداروں،دھارواڑ میں 25،گدگ میں 22،اتر کنڑا میں 25،بنگلورو اربن میں 8،بیدر میں 315کلبرگی میں 450وقف اداروں کی طرف سے اب تک امید پورٹل پر اپ ڈیٹ کرنے کی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ریاست میں جملہ اوقافی اداروں کی تعداد کے مقابل امید پورٹل پر اپ ڈیٹ کرنے والے اداروں اور جائیداوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اس کی وجہ ےہ ہے کہ بعض متولیوں اور ذمہ داروں کی طرف سے ایک ہی ادارے کی تفصیلات کو دو دو بار اپ لوڈ کر دیا گیا ہے چیکر سطح پر وقف بور ڈ اس کی جانچ کر کے ایک ادارے کی اگر ایک سے زائد انٹری ہے تو اسے ہٹا رہا ہے تاکہ بعد میں کسی طرح کی پریشانی نہ ہو ۔ امید پورٹل میں تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کی تاریخ میں توسیع کرنے سے پےر کے رو ز سپریم کور ٹ کے انکار اور وقف ٹریبونل سے توسیع کےلئے رجوع ہونے متولیوں کو عدالت عظمیٰ کے مشورے کے بارے میں ڈاکٹر معاذالدین خان نے بتایا کہ اس کا تذکرہ نئے وقف ایکٹ کی دفعہ3 Cکے سیکشن ۔1میں ہی کیا گیا ہے اس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ امید پورٹل پر وقف جائیدادوں کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے کی مقررہ چھ ماہ کی مہلت میں بھی اگر تفصیلات کو اپ ڈیٹ نہ کیا جا سکا تو متعلقہ وقف ادارے کے متولی تاخیر کی جائز وجہ کے ساتھ ٹریبونل سے رجوع ہو سکتے ہیں اور ٹریبونل اپنی صوابدید پر اس مدت میں چھ ماہ تک کی توسیع کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ معاذالدین خا ن نے کہا کہ شروع سے ہی انہوں نے اس بات کی بار ہا گزارش کی ہے کہ وقف ادار ے تفصیلات کو اپ ڈیٹ کروانے کے عمل میں تاخیر نہ کریں ۔ اب آخری مرحلہ میں ریاست کے تقریبا2فیصد ادارے باقی رہ گئے ہیں ۔ کوشش کی جائے گی کہ5دسمبرتک میکر،چیکر اور اپروور سطح کے تمام عمل کو مکمل کر کے کرناٹک کی تمام وقف جائیدادوں کا مکمل ڈاٹا امید پورٹل پراپ لوڈ کر دیا جائے۔ اس کا م کےلئے وقف بور ڈ کے تمام اراکین ،افسران اور عملہ مسلسل محنت میں لگے ہوئے ہیں ۔ ان لوگوں کو الگ الگ اضلاع کی ذمہ داری کے ساتھ دن رات کام پر مامو ر کیا گیا ہے اور اس بات کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مقررہ تاریخ کے اندر تمام عمل کو پورا کر لیا جائے۔