urdu news today live

پرائیویٹ ٹور سے جانے والے عازمین حج اپنے آپریٹر کی منظوری کی جانچ کرلیں
15جنوری سے قبل بکنگ کی تمام ضروریات کو مکمل کرنے کی ہدایت جاری:شوکت علی سلطان
بنگلورو۔4 دسمبر (سالار نیوز)حج 2026کےلئے پرائیویٹ ٹور کے ذریعے روانہ ہونے کی تیاری میں لگے عازمین حج کو مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے سفر کےلئے صرف رجسٹرڈ حج ٹور آپرےٹرس کا انتخاب کریں۔ اس ضمن میں حج کمیٹی آف انڈیا کی طرف سے جاری سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے کرناٹکا اسٹیٹ حج آرگنائزرس اسوسی ایشن کے صدر شوکت علی سلطان نے ’سالار‘ کو بتایا کہ مرکزی حج کمیٹی کی طرف سے عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی بکنگ سے پہلے متعلقہ ٹور آپریٹر کے رجسٹریشن اسٹیٹس،کوٹہ کی جانچ کرلیں اور صرف بااختیار آپریٹروں کے ذریعے ہی بکنگ کروائیں ۔ مرکزی حکومت کی طرف سے سعودی عرب میں رہائش ،ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات کو قطعیت دینے کےلئے یکم فروری 2026کی تاریخ مقررکردی ہے۔ اس لئے عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر حج کی بکنگ اپنے اپنے آپریٹروں کے پاس قبل از وقت کرلیں تاکہ ان کی بکنگ کی تمام تیاریاں قبل از وقت پوری ہو سکیں۔ آخری مرحلہ میں بکنگ کی وجہ سے کسی طرح کی پریشانی نہ ہو اس لئے عازمین اپنے سفر کی بکنگ باضابطہ منظور شدہ آپریٹر کے پاس اس کی منظوری کے اسٹیٹس کی جانچ کے بعد کروائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت اقلیتی امور اور سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے کے سلسلہ میں وقتاً فوقتاً جو سرکلر س جاری کئے جاتے ہیں ان پر عمل کرنا لازمی ہے۔ تازہ سرکلر کے مطابق وزارت حج نے ےہ ہدایت دی ہے کہ حج 2026کےلئے رہائش ،ٹرانسپورٹ اور دیگر خدمات کےلئے معاہدوں کو ےکم فروری 2026تک قطعیت دے دی جائے گی۔ ان حالات میں تمام عازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر حج کی بکنگ کی تمام ضروریات کو 15جنوری 2026تک پورا کرلیں۔ ان میں ان کی رہائش،ٹرانسپورٹیشن اور دیگر خدمات شامل ہیں۔

One thought on “

  1. 66B tái định nghĩa trải nghiệm cá cược thể thao với hơn 4.000 giải đấu mỗi tháng, cung cấp tỷ lệ kèo chính xác và cập nhật liên tục theo biến động thị trường. TONY04-18

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *