urdu news today live

اسدالدین اویسی کی نام کی پلیٹ سیاہ کر دی گئی، رہائش گاہ پرلگائے گئے بھارت ماتاکی جئے کے پوسٹر

دہلی پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کو تقریباً 9 بجے ایم پی اویسی کی رہائش گاہ کے نام کی پلیٹ کو سیاہ کر دیا گیا اور کچھ پوسٹر بھی لگائے گئے۔ یہ احتجاج اسدالد ین اویسی کے پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کو لے کر تھا۔ اسداویسی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ‘جئے فلسطین’ کہا تھا۔ اب اسی بیان کی مخالفت میں کچھ لوگوں نے اویسی کے نام کی پلیٹ کو کالا کر دیا ہے۔

Read More

ٹیم انڈیا،آسٹریلیاکوہراکر سیمی فائنل میں داخل، روہت شرما۔کلدیپ یادیو نےدلادی طوفانی فتح

نئی دہلی:ٹی20 ورلڈ کپ میں جب ہندوستانی ٹیم کا آسٹریلیا سے مقابلہ ہوا تو کھلاڑیوں کے دلوں میں ضرور تڑپ اٹھی ہوگی۔ یہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں شکست کا درد تھا۔ آسٹریلیا نے گزشتہ سال 19 نومبر کوہندوستان سے ورلڈ کپ چھین لیا تھا۔ ہندوستانی ٹیم نے 19 نومبر کو T20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر کافی حد تک بدلہ لے لیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے لیے سیمی فائنل کھیلنا مشکل ہو گیا ہے۔

ٹیم انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان سپر۔8 کا میچ پیر کو سینٹ لوشیا میں کھیلا گیا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کی چال ناکام رہی۔ محکمہ موسمیات نے مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ اس مفروضے کی وجہ سے آسٹریلیا نے پہلے بولنگ کا انتخاب کیا تھا۔ بارش ہوئی لیکن بادل نہیں برسے۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے رنز کی بارش کردی۔

Read More

پیرس اولمپکس سےپہلےریلائنس فاؤنڈیشن کابڑا قدم، بنایا ملک کاپہلا ’انڈیاہاوس‘

پیرس اولمپکس سےپہلےریلائنس فاؤنڈیشن کابڑا قدم، بنایا ملک کاپہلا ’انڈیاہاوس‘ انڈیا ہاؤس کے دروازے دنیا بھر کے کھلاڑیوں، معززین اور کھیل سے محبت کرنے والوں کے لیے کھلے رہیں گے۔ یہاں دنیا کو ہندوستان کے ہنر، صلاحیت اور عزائم کی جھلک ملے گی۔ نئی دہلی: ریلائنس فاؤنڈیشن نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کے ساتھ…

Read More

بھیلواڑہ شہر میں دوفرقوں میں بحث و تکرار کے بعد حالات کشیدہ، پولیس نےدرج کیامقدمہ، ایک ملزم گرفتار

اس دوران جب مسلم فریق کے لوگ بھی اپنی رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچے تو دونوں فریقین کے درمیان لفظی جھڑپ ہوگئی، جس کے بعد ایک بار تصادم جیسی صورتحال پیدا ہوئی تو پولیس نے درمیان میں آکر حالات کو قابو میں کرلیا۔ رات گئے تک دونوں طرف سے مذہبی نعرے بازی کا سلسلہ جاری رہا۔

Read More

سکما میں نکسلیوں نےکیا آئی ای ڈی دھماکہ، دو فوجی شہید، کئی زخمی

واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے اے ایس پی آکاش راؤ نے بتایا کہ سکما ضلع کے جھگرگنڈہ علاقے میں کیمپ سلج اور ٹیکرگڈم کے درمیان تیما پور کے قریب اتوار کی دوپہر نکسلیوں نے سیکورٹی کے کام میں لگی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ای ڈی دھماکہ ہوا ہے۔ اس دوران گاڑی میں موجود 201 کوبرا بٹالین کے ڈرائیور وشنو اور کانسٹیبل شیلیندر شہید ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی آر پی ایف اور کوبرا بٹالین کی ٹیمیں فوراً پہنچ گئیں۔ دونوں شہید فوجیوں کی لاشیں جائے وقوعہ سے نکال لی گئی ہیں۔ فی الحال علاقے میں تلاش جاری ہے

Read More

آلو، پیاز اور ٹماٹر کے بعد اب دالیں بھی ہوئی مہنگی، قیمتوں میں 11 فیصد کااضافہ

جون کے مہینے میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں چنے کی دال کی قیمت میں 11 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پیاز کی قیمت میں 67 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Read More

 ریل سفر کومحفوظ اوربہتربنانے کے لیے وزارت ریل نے کیا اقدامات کیے ہیں؟

ان اقدامات کے نتیجے میں، ٹرین حادثات کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جو 2004-2014 میں 171 سالانہ سے کم ہو کر 2014-2024 میں 68 سالانہ رہ گئی ہے۔ حکومت ٹرین آپریشن کو مزید محفوظ بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

Read More

اگر0.01فیصدبھی خامی پائی گئی تو سخت کارروائی کی جائیگی:سپریم کورٹ کا ریمارک

سپریم کورٹ نے این ٹی اے سے کہا کہ وہ طلباء کی شکایات کو نظر انداز نہ کرے۔ اگر واقعی امتحان میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو اسے بروقت درست کیا جائے۔ اس کے بعد عدالت نے دونوں درخواستوں کو سابقہ ​​درخواستوں کے ساتھ ضم کردیا۔ درخواستوں میں NEET امتحان کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Read More