مناسک حج کا آج سے آغاز،15لاکھ عازمین حج کی خیموں کے شہر منیٰ کی طرف پیش قدمی
فریضہ حج بیت اللہ کے سالانہ مناسک آج یعنی جمعہ سے آغاز ہوگا۔ جب اللہ کے مہمان اپنے خالق و مالک حقیقی کے حکم پر تعمیل کرتے ہوئے لبیک اللھم لبیک ، لبیک لاشریک لک لبیک کی گونج میں احرام پوش عازمین کا یہ سفید سمندر خیموں کے شہر منیٰ کی سمت پیش قدمی کرے گا۔ سال میں ایک مرتبہ آباد ہونے والا خیموں کا شہر اللہ کے مہمانوں کے استقبال کے لئے پوری طرح تیار ہوچکا ہے