urdu news today live

ڈوڈہ انکاؤنٹر:راہل اورپرینکا گاندھی نےمودی حکومت کوبنایانشانہ ،کہا۔ہم کب تک اپنے شہیدوں کی گنتے رہیں گےلاشیں؟

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 78 دنوں میں 11 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں۔حکومت سفارتی، اسٹریٹیجک محاذ پر کیا اقدامات کر رہی ہے؟ کبھی ہمارے فوجی، دہشت گردی کو ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کی قیمت اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں، کبھی نوٹ بندی یا دفعہ 370 کے نام پرہم کب تک اپنے شہیدوں کی لاشیں گنتے رہیں گے؟

Read More

دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں دن دہاڑے چلی گولیاں، مریض کو گولیوں سے چھلنی کرکے بدمعاش فرار

دہلی پولیس کے مطابق پی سی آر پر ایک کال موصول ہوئی، جس میں اسپتال کے وارڈ نمبر 24 میں فائرنگ کی بات کہی گئی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ دہلی کے شری رام نگر کھجوری کا رہنے والا ریاض الدین اسپتال میں داخل ہے۔

Read More

دہلی کے جی ٹی بی اسپتال میں دن دہاڑے چلی گولیاں، مریض کو گولیوں سے چھلنی کرکے بدمعاش فرار

زمبابوے ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 167 رنز بنائے۔ زمبابوے کو جیت کے لیے 168 رنز درکار تھے۔ لیکن وہ 125 رنز ہی بنا سکے۔ ہندوستان نے یہ سیریز 4-1 سے جیت لی۔

Read More

راجیہ سبھا میں بی جے پی کی طاقت کم ہوئی، اب کیسے پاس ہونگے بل، نمبرزگیم میں کتنی مضبوط حکومت؟

لوک سبھا انتخابات کی وجہ سے ان 11 میں سے 10 سیٹیں گزشتہ ماہ خالی ہوئیں۔ وہیں ایک سیٹ بھارت راشٹرا سمیتی کے رکن کے کیشو راؤ کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ کیشو راؤ بعد میں کانگریس میں شامل ہو گئے۔

Read More

اننت امبانی نے اپنی شادی کی شیروانی پر لگائی یہ خاص بروچ، اتنے کیریٹ کا ہیرا، لوگ کررہے ہیں گوگل

شاندار ہندوستانی تھیم والی یہ شادی ہندوستانی تاریخ میں سب سے بڑے مواقع میں سے ایک تھی، کیونکہ یہ ثقافت اور وراثت کا ایک جشن تھا ۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے سات مہینے تک چلنے والے شاندار پری ویڈنگ پروگرام کے بعد شادی کی ، جس میں بڑے بڑے مہمان شامل ہوئے ۔

Read More

 اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ نے ایک دوسرے کو پہنائی ورمالا

اننت اور رادھیکا کی شادی میں ہالی ووڈ اسٹار کم کرداشیاں اور ان کی بہن کلوئی کرداشیاں کے علاوہ جان سینا، ‘ڈیسپاسیٹو’ سنگر لوئس روڈریگز، کم ڈاؤن فیم ریما بھی موجود تھیں۔ ان کے ساتھ ہی سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن جیسے غیر ملکی نمائندے شادی کی تقریبات میں شامل رہے۔

Read More

جموں وکشمیرکو لے کرمودی حکومت کابڑافیصلہ، لیفٹیننٹ گورنر کےاختیارات میں اضافہ، اب دی گئی یہ ذمہ داری

جموں و کشمیر میں کچھ عرصے بعد اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے مودی حکومت نے جموں و کشمیر تنظیم نو قانون 2019 کے سیکشن 55 میں ترمیم کی ہے۔ اس کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کو افسران کے تبادلے اور تعیناتی کا حق حاصل ہوگا۔

Read More

مہاراشٹر میں اس سال الیکشن، کون مارے گا بازی، شرد پوار نے سمجھایا سیٹوں کا پورا حساب کتاب، بی جے پی رہ جائے گی حیران

اسمبلی انتخابات سے پہلے جمعہ کو اقتدار کا سیمی فائنل ہونا ہے۔ مہاراشٹر میں ایم ایل سی کی 11 سیٹوں پر انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ان میں سے 10 سیٹوں پر جیت آسان ہے، لیکن 11 ویں سیٹ پر پیچ پھنس گیا ہے، کیونکہ 12 ویں امیدوار کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ یہ یقینی ہے کہ ایم ایل اے کی جوڑ توڑ ہوگی۔ کچھ اپنے ضمیر کی آواز سن کر فیصلے بھی کریں گے۔ اس لیے اس میں جو بھی گروپ جیتے گا، وہ نئی توانائی کے ساتھ اسمبلی انتخابات میں اترے گا۔

Read More