جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کےپہلے مرحلے کانوٹیفکیشن جاری، 18ستمبرکوہوگی ووٹنگ
ووٹنگ کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کیا گیا ہے تاہم جموں و کشمیر میں یہ انتخاب اس لیے بھی خاص ہے کہ اس خطے میں 10 سال بعد انتخابات ہوں گے اور آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد پہلی بار لوگ ووٹ ڈالیں گے۔ عوامی حکومت بنائیں گے۔ جموں و کشمیر میں ووٹروں کی تعداد 87.09 لاکھ ہے۔ اس میں 20 لاکھ سے زیادہ نوجوان ووٹر ہیں۔ اس کے علاوہ کل پولنگ اسٹیشن 11838 بوتھ ہوں گے۔