urdu news today live
Headlines

ریتو سے پہلے بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ کے پیار میں پاگل تھے لیجنڈ کرکٹر روی شاستری، رکھی ایسی شرط، ہوگیا بریک اپ

ریتو سے پہلے بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ کے پیار میں پاگل تھے لیجنڈ کرکٹر روی شاستری، رکھی ایسی شرط، ہوگیا بریک اپ

ئی دہلی : روی شاستری ہندوستان کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک رہے ہیں۔ وہ 1983 کے ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ روی شاستری نے ریتو سنگھ سے شادی کی تھی۔ لیکن اس سے پہلے اسن کے دل میں کوئی اور تھا۔ ہم بات کر رہے ہیں بالی ووڈ اداکارہ امریتا کی ۔ یہ سب جانتے ہیں کہ امریتا نے سیف علی خان سے شادی کی تھی لیکن سیف سے پہلے ان کے دل میں روی شاستری تھی۔ امریتا کی ایک مشترکہ دوست کے ذریعے کرکٹر روی شاستری سے ملاقات ہوئی تھی اور جلد ہی ان کی دوستی گہری ہو گئی تھی۔

دونوں کی دوستی آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی اور ایک وقت ایسا آیا جب دونوں نے اپنے رشتے کو نام دینے کا فیصلہ کرلیا۔ روی اور امریتا کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا اور دونوں ایک ساتھ اپنی آنے والی زندگی کے خواب دیکھنے لگے تھے۔ دونوں کے گھر والے بھی شادی کے لیے تیار تھے۔ لیکن تبھی دونوں کی زندگی میں ایک نیا موڑ آیا۔ جب ایک دن روی شاستری نے امریتا سے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ وہ شادی کے بعد بھی فلمیں کریں ۔ انہوں نے کہا تھا کہ شادی کے بعد وہ بالی ووڈ چھوڑ دیں ۔

امریتا کو یہ بات پسند نہیں آئی اور انہوں نے کئی بار اس موضوع پر بات کی لیکن روی شاستری اپنی بات پر اڑے رہے۔ کریئر بنانے کے لیے امریتا سنگھ نے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا اور روی سے علاحدگی اختیار کر لی۔ یہ ان کے لیے بہت مشکل وقت تھا۔ وہ پھر سے فلمی دنیا میں مصروف ہوگئیں اور اس دوران ان کی ملاقات سیف علی خان سے ہوئی۔ سیف ان سے 12 سال چھوٹے تھے لیکن دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب تھے۔ دونوں نے 1991 میں خفیہ طور پر شادی کرلی تھی۔

وی شاستری کرکٹ کے میدان سے باہر بھی کافی مشہور تھے۔ بالی ووڈ میں بھی روی شاستری مشہور تھے۔ روی شاستری 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی کرکٹر ہیں۔ سال 1985 میں انہوں نے بڑودہ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ میں 6 گیندوں پر 6 چھکے لگانے کا کارنامہ انجام دیا تھا۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *