urdu news today live
Headlines

’سر زیادہ دیر نہیں رہ پائیں گے…‘ جب کنٹرول روم کے فون پر ہی رونے لگا لوکو پائلٹ، رلا دے گا گونڈہ ٹرین حادثہ کا آڈیو

’سر زیادہ دیر نہیں رہ پائیں گے…‘ جب کنٹرول روم کے فون پر ہی رونے لگا لوکو پائلٹ، رلا دے گا گونڈہ ٹرین حادثہ کا آڈیو

ی دہلی: گونڈا-گورکھپور ریلوے سیکشن کے درمیان چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس حادثے میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس میں 2 افراد کی موت اور 24 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد ہر طرح کی باتیں سرخیوں میں ہیں ۔ اسی دوران ٹرین حادثے سے متعلق ایک خصوصی آڈیو نیوز 18 تک پہنچا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ آڈیو لوکو پائلٹ کا ہے۔

حادثے کے بعد ڈرائیور نے کنٹرول روم کو اطلاع دی تھی۔ لوکو پائلٹ نے روتے ہوئے پوری جانکاری دی تھی۔ پائلٹ نے کنٹرول روم سے مدد کی درخواست کی تھی۔ ٹرین ڈرائیور تریجوگی نارائن نے کنٹرول روم کو اطلاع دی تھی۔ انجن میں لوکو پائلٹ اپنے اسسٹنٹ پائلٹ راج کے ساتھ موجود تھا۔ لوکو پائلٹ نے روتے ہوئے یوگیش شرما کو اطلاع دی تھی۔

آڈیو میں پائلٹ کو روتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ تبھی آواز آتی ہے، میں یوگیش شرما بول رہا ہوں۔ آپ پریشان مت ہوئیے ، سارے لوگ پہنچ رہے ہیں ۔ ۔ حالانکہ ادھر سے لگاتار رونے کی آوازیں آتی رہیں۔ یوگیش شرما نے لوکو پائلٹ سے پوچھا : آپ لوگ محفوظ ہیں؟ لوکو پائلٹ نے روتے ہوئے جواب دیا، ہاں ہم محفوظ ہیں اور کو پائلٹ بھی محفوظ ہے۔ اس کے بعد پائلٹ نے کہا کہ بہت بری طرح سے ٹرین حادثہ ہوا ہے۔ ہم زیادہ دیر نہیں رہ پائیں گے۔

نیوز18 کے پاس یوپی ٹرین حادثہ کا جوائنٹ نوٹ

نیوز 18 نے دستاویز میں جو نتیجہ دیکھا ہے وہ ٹریک میں پریشانی کی تصدیق کرتا ہے، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ نتائج میں کہا گیا ہے کہ ریل کی پٹری ٹھیک سے نہیں بچھائی گئی تھی اور یہ ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تھی۔ لائن پر آئی ایم آر کی خرابی کا پتہ چلا اور 30 ​​کلومیٹر فی گھنٹہ کی محدود رفتار کے لیے احتیاطی حکم تقریباً 1:30 بجے جاری کیا گیا اور اسٹیشن ماسٹر موتی گنج نے دوپہر 2:30 بجے موصول کیا۔

لوکو پائلٹ کے بیان کے مطابق سیکشن پر ٹرین کی رفتار 80 کے لگ بھگ تھی جب اس نے ایک زوردار کمپن اور “کھڑکھڑ کی آواز” محسوس کی۔ جوائنٹ نوٹ میں کہا گیا کہ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو احتیاطی حکم ملنے تک ٹریک کی حفاظت کرنی چاہئے تھی اس لیے وہ اس حادثے کے ذمہ دار ہیں۔ نوٹ میں ایک اختلاف بھی ہے جہاں سیکشن کا ایک افسر نتائج سے متفق نہیں ہے۔

48 thoughts on “’سر زیادہ دیر نہیں رہ پائیں گے…‘ جب کنٹرول روم کے فون پر ہی رونے لگا لوکو پائلٹ، رلا دے گا گونڈہ ٹرین حادثہ کا آڈیو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *