urdu news today live

پہلگام میں معصوموں کا قتل عام وحشیانہ حرکت، مجرموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے
شہر میں ممتاز علمائے کرام اور عمائدین کی طرف سے پریس کانفرنس میں مذمتی بیان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کا عزم
بنگلورو۔24 اپرےل (سالار نیوز)جموں وکشمیر کے پہلگام میں 22اپرےل کو ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی کرناٹک کے سرکردہ علمائے کرام اور دانشوروں نے سخت مذمت کی ہے اور اس حملہ کو انہوں نے وحشیانہ حرکت سے تعبیر کیا ہے۔ جمعرات کے روز شہر کے پریس کلب میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان علمائے کرام اور دانشوروں نے کہا کہ اس بہےمانہ قتل عام کو کسی بھی حال میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ قاتلوں نے معصوموں کو مار کر انسانیت کا قتل کیا ہے۔ ان کی ےہ حرکت ملک کے امن وامان کو خطرہ میں ڈالنے کی کوشش ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ذمہ دار شہریوں اور سچے مسلمانوں کے طور پر وہ ےہی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پہلگام میں جو حملہ کیا گیا وہ ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ جو لوگ اسلام کا نام لے کر اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں وہ اسلام کے پےروکار نہیں بلکہ دشمن ہیں ۔ اسلام امن کا مذہب ہے۔کسی بھی سیاسی یا نظر یاتی مقصد سامنے رکھ کر معصوموں کو قتل عام کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے حکومت ہنداور سےکورٹی ایجنسیوں سے مانگ کی ہے کہ سارے معاملہ کی جانچ سختی سے کی جائے۔جو بھی اس میں ملوث ہیں ان پر سخت ترین کارروائی کی جائے۔دوبارہ اس طرح کے واقعات رونما نہ ہو نے پائیں اس کےلئے سخت حفاظتی انتظاما ت کئے جائیں۔ ان لوگوں نے ملک بالخضوص کے تمام طبقات سے وابستہ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مرحلہ میں امن و اتحادسے رہیں اور نفرت پھےلانے والی طاقتوں کے منصوبہ کو ناکام بنادیں ۔ مذہبی قائدین سے مخاطور ہو ار ان رہنماو¿ں نے کہا کہ وہ تمام متحد ہو کر اس حملہ کی مذمت کریں ۔پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی افتخار احمد قاسمی ، صدر ،جمعیت العلمائے ہند کرناٹک نے کہا کہ پہلگام میں جو غیر انسانی حرکت کی گئی ہے اس سے ریاست کرناٹک کے مسلمان کافی غمزدہ ہیں کوئی بھی اس حرکت کو درست قرار نہیں دے سکتا ۔ مولانا مقصود عمران رشادی نے کہا کہ ےہ قتل عام نہ صرف انسانیت کے خلاف ہے بلکہ فرقہ وارانہ اہم آہنگی اور بھائی چارگی کو کمزور کرنے کی بھی کوشش ہے۔ اسلام کا نام لے کر اس طرح کی غیر انسانی حرکت کرنے والے مسلمان ہرگزہو ہی نہیں سکتے۔ کوئی بھی سیاسی یا نظریاتی مقصد ہو اس قتل عام کو اس کے تحت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ اس مرحملہ میں ملک کے عوام کو ےہ ثابت کر دینا چاہئے کہ وہ اتحاد اور امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں ۔جو لوگ اس ملک میں مذہب کے نام پر تشدد اور نفرت کی بات کرتے ہیں ان کا مقصد نفرت کے ماحول کو عام کر کے اس کی آڑ میں اپنا سیاسی مقصد حاصل کرنا ہے۔ اس اخباری کانفرنس میں مولانا مقصود عمران رشادی، خطیب وامام ، جامع مسجد ، بنگلورو سٹی،مفتی افتخار احمد قاسمی، صدر جمعیت العلمائے ہند کرناٹک، مولانا تنویر ہاشمی، صدر، جماعت اہل سنت، کرناٹک،قاری ذوالفقار نوری، خطےب وامام ، جامع حضرت بلالؓ،ڈاکٹر سعد بیلگامی، امیر،جماعت اسلامی ہند ، کرناٹک، مولانا شبیر حسین ندوی، صدر، ناصح فاو¿نڈیشن ، مولانا اعجاز احمد ندوی، خطیب وامام ، مسجد چارمینار، شیواجی نگر بنگلورو، مولانا عبدالقادر شاہ واجد ابولعلائی، خطیب و امام ،جمعہ مسجد، شیواجی نگر بنگلورو، مولانا عبدالرحیم رشیدی، صدر ، جمعیت العلما،کرناٹک،مولانا غلام مختار قادری، سنی علماءکونسل،مسعود عبدالقادر، متحد محاذ، محمد افسر بیگ قادری،سکریٹری جلوس محمدی کمیٹی، عثمان شریف، سکریٹری جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ اور دیگر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *