مہاراشٹر: اجیت پوار کی میٹنگ میں پہنچے چچا شرد پوار، کیا الیکشن سے پہلے ہوگا الٹ پھیر؟
مہاراشٹر: اجیت پوار کی میٹنگ میں پہنچے چچا شرد پوار، کیا الیکشن سے پہلے ہوگا الٹ پھیر؟
مہاراشٹر کی سیاست میں واقعات مسلسل بدل رہے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی قیادت میں ہونے والی میٹنگ میں چچا شرد پوار نے بھی شرکت کی۔ سپریا سولے بھی موجود تھیں۔
مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ چند ماہ میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، اس لیے سیاسی گروپ بندی کا مرحلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ این سی پی (اجیت گروپ) سے تعلق رکھنے والے پمپری-چنچواڑ علاقے کے کئی لیڈر شرد پوار کی پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ اس سے مہاراشٹر ہی نہیں ، بلکہ ملک کے سینئر سیاسی لیڈر شرد پوار بھی کافی پرجوش ہیں۔ یہی نہیں چھگن بھجبل بھی شرد پوار سے ملاقات کرچکے ہیں ، ایسے میں سیاسی قیاس آرائیوں کا دور شروع ہو گیا ہے۔ سیاسی حلقوں میں اس سوال پر بھی چرچے عام ہو گئے ہیں کہ کیا دونوں پوار دوبارہ ایک ہی اسٹیج پر آئیں گے؟
ہاراشٹر میں بی جے پی کی قیادت والے مہایوتی اتحاد کو حال ہی میں ختم ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں دھچکا لگا ہے۔ اس کے ساتھ ہی این سی پی (شرد گروپ)، شیوسینا (ادھو گروپ) اور کانگریس کی مہا اگھاڑی کو اچھی کامیابی ملی۔ پارلیمانی انتخابات کے نتائج کے بعد سے بی جے پی کے اجیت پوار کو ساتھ لانے پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کچھ لیڈران کھل کر اجیت پوار کو این ڈی اے میں لا نے لوک سبھا انتخابات میں دھچکا لگنے کی بات کر رہے ہیں، ایسے میں اجیت پوار کی این ڈی اے میں پوزیشن بہت زیادہ آرام دہ نہیں ہے۔ سیاسی حالات کو دیکھ کر ہر کسی کے ذہن میں ایک ہی سوال اٹھ رہا ہے کہ کیا اسمبلی انتخابات سے پہلے مہاراشٹر میں سیاست بدل جائے گی؟
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔
This first-person shooter unflinching focuses on multiplayer combat. Players collide in a number of regatta modes like Tandem join up Deathmatch and Free-For-All in Bullet Impact, using a distinct arsenal of weapons. The trick’s realistic graphics and suave gameplay make https://bulletforcgames.org a enlivening episode suitable fans of FPS games.