ہندوستان نے پاکستان کو بری طرح روندا، سات وکٹوں سے ہرایا
ہندوستان نے پاکستان کو بری طرح روندا، سات وکٹوں سے ہرایا
ہندوستانی باؤلرز نے پاکستانی ٹیم کو 108 رنز پر روک دیا۔ اس کے بعد ہندوستانی بلے بازوں نے یہ میچ 35 گیندیں باقی رہتے ہوئے اپنے نام کرلیا۔ خواتین کے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف ہندوستان کی یہ مجموعی طور پر 12ویں جیت ہے۔
ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔ ہندوستانی گیند بازوں نے شروع سے ہی اپنی گرفت مضبوط بنائے رکھی اور پاکستان کے بلے بازوں کو بڑے اسکور تک پہنچنے سے روک دیا۔ پوجا وستراکر نے پاکستان کے اوپنرز کی وکٹیں جلد ہی حاصل کرلیں، انہوں نے گل فیروزہ کو 5 رنز اور وکٹ کیپر منیبہ علی کو 11 رنز کے ذاتی اسکور پر آؤٹ کیا۔ اس کے بعد شرینکا پاٹل نے عالیہ ریاض کو 6 رنز کے اسکور پر آؤٹ کیا۔
دیپتی شرما کی اسپن کا جادو کام کر گیا اور انہوں نے 8 رنز کے ذاتی اسکور پر کپتان ندا ڈار کو پویلین بھیج دیا۔ رینوکا سنگھ نے سدرہ امین کو آؤٹ کر کے 61 رنز کے اسکور پر پاکستان کی آدھی ٹیم کو پویلین کی راہ دکھا دی ۔ رینوکا نے اگلی ہی گیند پر ارم جاوید کو کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ کر دیا۔ طوبیٰ حسن نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔
اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سیدہ عروب شاہ (2)، نشرا سندھو (0) اور سعدیہ اقبال (0) کو آؤٹ کرکے ٹیل آرڈر کو جلد ہی پویلین بھیج دیا ۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 22 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سدرہ امین نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے۔
I got this site from my pal who told me concerning this web site
and now this time I am browsing this site and reading very informative articles or reviews at this
place.lingerie